Site icon Daily Chitral

سکول داخلہ مہم کے دوران آپ نہ صرف اپنے بچوں کاداخلہ کرائیں بلکہ اہل علاقہ کوبھی ترغیب دیں/ڈی ای اوچترال احسان الحق

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال میں سکول داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد، آگاہی واک میں ڈی ای ومحکمہ ایجوکیشن احسان الحق کی سربراہی میں سکول بچوں، والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے حصہ لیا۔جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،جن پر اپنے بچوں کو سکول داخل کرنے کے نعرے درج تھے۔ آگاہی واک پولوگراونڈچترال سے شروع ہوکرگورنمنٹ پرائمیری سکول چترال ون میں ختم ہوا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراحساق الحق اوراے ڈی اوپرائمری احمدالدین،ڈپٹی ڈی ای اونوراللہ،این سی ایچ ڈی کے جی ایم محمدافضل اوردیگر نے کہاکہ صوبائی حکومت چترال سمیت تمام اضلاع میں جدیداورجامع نظام تعلیم کی تشکیل کاانقلابی قدم اُٹھایاہے اس لئے والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ ’’آؤبچو!سکول چلیں ‘‘مہم میں حصہ لے کراپنے بچوں کو سکول داخل کریں تاکہ نئی نسل تعلیمی یافتہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ سکول داخلہ مہم کے دوران آپ ناصرف اپنے بچوں کاداخلہ کرائیں بلکہ اہل علاقہ کوبھی ترغیب دیں ۔، اس واک کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا کہ وہ اپنے بچوں پر توجہ دیں اور انکو سکول میں داخل کریں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیچرز جہالت کے خلاف اس دور میں جہاد کر رہی ہیں تلوار بندوق سے ہی جہاد نہیں بلکہ اسلام نے تعلیم دی جہالت کے اندھیرے کوختم کرنا ہی اصل جہاد ہے تعلیم کی بہتری اور جہالت کے اندھیرے کو ختم کرنے کے لئے خیبرپختونخواایلیمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارنمنٹ نے ’’آؤبچو!سکول چلیں ‘‘ مہم کاآغازکیاہے۔آخرمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرچترال احسان الحق نے کئی بچوں کوسکول میں باقاعدہ داخلہ کرکے نام سکول رجسٹرمیں درج کیا۔انہونے کہاکہ داخلہ مہم8اپریل سے شروع ہواہے اور 30اپریل تک جاری رہے گاجس کے بعدتمام پرنسپلزاورہیڈماسٹرزاپنے رپورٹ ضلعی دفترجمع کریں گے۔اس موقع پرایس آرایس پی چترال کے نمائندے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرحدرورل سپورٹ پرگرام چترال ضلع چترال کے9یونین کونسل میں آگاہی مہم شروع کیاہے جس کے تحت بچوں کوزیادہ سے زیادہ سرکاری سکول میں داخلہ کریں۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے وی سی لیول پرکمیٹی بنایاہے 30اپریل تک اُن کے باہمی مشاورات سے آگاہی مہم جاری رکھیں گے۔

Exit mobile version