Site icon Daily Chitral

قراقرم یونیورسٹی کے 6طلباءبین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت چائنا کے لیے منتخب

گلگت: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چھ طلباءبین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت بیجنگ چائنا جانے کےلیےمنتخب ہوگئے ہیں۔اس حوالے سےایک تقریب کااہتمام کیاگیا۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعطاءاللہ شاہ نے بین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کےتحت بیجنگ چائناجانےکےلیےمنتخب ہونےوالےطلبہ وطالبات میں اپائمنٹ لیٹرتقسیم کئے۔تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ قراقرم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سی پیک سنٹر ڈاکٹر سرانجام بیگ بھی موجود تھے ۔بین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت پورے ملک سمیت دیگر ممالک کے طلبہ وطالبات بھی شریک ہں۔یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت جامعات کے طلبہ وطالبات کو چائنا کے تعلیم ،صحت ،ٹیکنالوجی ،سماجیت سمیت دیگر چیزوں کے حوالے سےآگاہ کرنے سمیت بین الاقوامی طور پر طلبہ وطالبات کے مابین ہم آہنگی،ایک دوسرے کےثقافت سے آشنائی دلانا ہے ۔بین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت بیجنگ چائنا جانے والے طلبہ وطالبات سےگفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے کہاکہ طلباءیوتھ تبادلہ پروگرام میں یونیورسٹی اورعلاقے کی بہترانداز میں نمائندیگی کریں۔
اس پروگرام میں آپ یونیورسٹی اور علاقے کے سفیر کے طور پر حصہ لینگے۔لہذا ایسا کوئی فعل سرزد نہ ہوجس سے یونیورسٹی اور علاقے کا نام بدنام ہو۔بلکہ ایسا کردار اور اخلا ق کا مظاہر ہ کریں جس سے یونیورسٹی کا نام روشن ہو۔

Exit mobile version