Site icon Daily Chitral

فرنٹیئر کور پلک سکول اینڈ کالج چترال میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

چترال(نامہ نگار)اتوار14اپریل کو فرنٹیئر کور پلک سکول اینڈ کالج(ایف سی پی ایس) چترال میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں پلے گروپ کلاس سے لیکر کلاس ہشتم تک کے تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کی گئی۔چیئرمین ایف سی پی ایس اینڈ کالج کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں سکول کے بچوں نحمد باری تعالیٰ ،نعت شریف،تقاریر اور انگریزی اور اردو میں خاکے پیش کئے۔ساتھ ساتھ بچوں نے وطن سے محبت کا اظہار ٹپلو کی شکل میں کیا۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال کرنل معین الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین اور معاشرے کے دیگر افراد کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے قوم کے نونہالوں کی درست سمت پر رہنمائی کریں اور آگے جاکر یہی بچے ملک وقوم کا باگ دوڑ سنبھالیں گے۔تقریب میں مہمان خصوصی کرنل معین الدین اور دیگر معزز مہمانان نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور تقریب میں مختلف شعبوں میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقیسم کیے۔اس کے علاوہ سکول میں Annwal Carnivalکا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کھانوں کے اسٹالز کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کے لیے کھیلوں اور گھڑ سواری کا بھی انتظام کیا گیا۔

Exit mobile version