Site icon Daily Chitral

پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع چترال کامروئے اور پریت گاؤں میں کارنر میٹنگزبڑی تعداد لوگ پی ایم ایل این میں شامل

چترال(بشیر حسین آزاد) گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کا مروئے اور پریت گاؤں میں کارنر میٹنگز ہوئی جس میں بڑی تعداد لوگوں نے پی ایم ایل این میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سید احمد خان،سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ،ضلعی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،مولانا محمد یونس،عبدالغفار لال،ریٹائرڈ صوبیدار جان بادشاہ ،مولانا نثار احمد،رحمت اللہ،جناح الدین پروانہ اور امتیاز احمد وغیرہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں چترال کی تعمیر وترقی کیلئے جو کوشش کررہی ہے۔چترال کا بچہ بچہ اور مردوزن اس سے باخبر ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ2018کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) چترال میں اپنے کارکردگی کی بنیاد پر برسراقتدار آئے گی۔ضلعی صدر سید احمد خان نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے بارے میں غلط باتیں ماضی میں پھیلائی گئی اور اُن کوعوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی۔لیکن وقت نے ثابت کیا کہ سب الزام تھے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں نوجوان اور معتبرات اپنے خاندان اور برادری سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے۔

جماعت اسلامی تحصیل چترال کی تنظیم نو مکمل۔ضیاء الاسلام جنرل سیکرٹری مقرر
چترال (بشیر حسین آزاد)جماعت اسلامی تحصیل چترال کی تنظیم نو مکمل۔تحصیل امیر جماعت اسلامی چترال عتیق الرحمن نے ارکان کی مشاورت سے ضیاء الاسلام کو جنرل سیکرٹری،رحمت غفور بیگ ،اجمل حسین اور فضل ربی کو نائب امیر مقرر کیا۔جبکہ ناظم مالیات کے لئے ضیاء الحق مجاہد،محمد طارق اور جمال الدین اور پریس سیکرٹری نور افضل اور عمران الدین مقرر کئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل امیر عتیق الرحمن نے کہا کہ بلاشبہ جماعت اسلامی واحد ملکی جماعت ہے جو بیلٹ کے ذریعے اپنے امراء اور دیگر ذمہ داران کا انتخاب کرتے ہیں جس میں کوئی امیدوار نہیں ہوگا بلکہ تقویٰ ،قرب الہیٰ،امانت،دیانت اور نظم وجماعت کو بہتر طورپر چلانے کی صلاحیت رکھنے والے کو ہی منتخب کیا جارہا ہے

Exit mobile version