Site icon Daily Chitral

جشن قاقلشٹ کا باقاعدہ آغاز 19اپریل 2019 کوجوش و خروش سےکیا جائے گا

جشن قاقلشٹ کا باقاعدہ آغاز 19اپریل 2019 کوجوش و خروش سےکیا جائے گا۔
جشنِ قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم آجلاس زیر صدارت پرنس سلطان الملک اس کے رہائش گاہ میں 16 اپریل بوقت صبح 10 بجے منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اس سال اپر چترال کے اس میگا تفریحی فیسٹیول “قاقلشٹ فیسٹول” کو 19 تا 21 اپریل دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کی براہ راست مداخلت کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال کی اس عمل کو چترالی ثقافت اور روایات پر حملہ کرنے کے مترادف قرار دیا۔ اور ضلعی انتظامیہ ایسے عوامی ایونٹ میں براہِ راست مداخلت کر کےچترال کی پر امن ماحول کو خراب کررہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 3 سالوں سے ضلعی انتظامیہ کی اس جشن میں براہِ راست مداخلت کی وجہ سے اس جشنِ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ چترالی تہزیب سے ہٹ کر دوسروں کی تہذیب کو جان بوجھ کر اس فیسٹول میں شامل کیا جاتا رہا ہے۔ فیسٹول کیلئے مختص شدہ فنڈز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ایونٹ کی کامیابی میں خرچ کرنے کے بجائے اپنے شاخرچیوں میں اڑا دیئے گئے۔ گزشتہ 3 سالوں سے کسی پولو پلئیر کو ایک آنا الاؤنس نہیں ملا ہے۔ اور قاقلشٹ کمیٹی اب تک اس فیسٹول کی مد میں لاکھوں روپے کا مقروض ہے۔
اس بار جشنِ قاقلشٹ کمیٹی اور منتخب وی سی ناظمین نے ضلعی انتظامیہ سے جب یہ مطالبہ کیا کہ قاقلشٹ فیسٹول میں استعمال ہونے والے فنڈ کو کمیٹی کے رائے کے مطابق اس فیسٹول میں شریک کھلاڑیوں کو سہولیات پہنچانے کیلئے خرچ کیجائے۔ اور سابقہ بقایاجات کو کلئیر کیا جائے تو ڈپٹی کمشنر چترال صاحب نے یہ کہتے ہوئے اس بات سے انکار کیا کہ اس مد میں TCKP والے صرف اور صرف 5لاکھ روپے مختص کیے ہیں اور وہ بھی اڈوارٹائزمنٹ کیلئے۔ باقی فیسٹول کو چلانے کیلئے انکے پاس ایک روپیہ بھی موجود نہیں۔
لہذا جشنِ قاقلشٹ کمیٹی نے اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے اس جشن کو 19 تا 21 اپریل بڑی دھوم دھام سے منانے کا فیصلہ کیا۔ اور 18 تاریخ کو ہر ایونٹ میں مختلف ٹیموں کے درمیان PTDC بونی میں ٹاس ہو گا۔ تمام ٹیموں کے کپتان صاحبان یا نمائندہ گان سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے ٹیموں کی اندراج کے سلسلے میں مورخہ 18 اپریل 2019 بوقت صبح 10 بج PTDC بونی میں تشریف لائیں۔
یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر کی وعدہ خلافی کی وجہ سے اس جشن کو ایک دن موخر کر کے 18 اپریل کے بجائے 19 اپریل کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Exit mobile version