Site icon Daily Chitral

جمعیت علماء اسلام تورکہو کے انتخابات،مولانا عثمان خان تحصیل امیر منتخب

تورکہو(شریف سہیم)جمعیت علماء اسلام تحصیل تورکہوکے انتخابات گذشتہ روزضلعی ناظم انتخابات مولانا عبدالسمیع آزاد کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔انتخابی اجلاس میں کثیر تعداد میں جمعیت کے اراکین نے شرکت کیں۔ انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالسمیع آزاد نے شرکاء اجلاس کو انتخابی قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا۔ تحصیل امارت کے لئے مولانا عثمان خان (کھوت) اور مولانا امتیاز الرحمن (شاگرام) کے نا م سامنے آئے جبکہ ناظم عمومی یعنی جنرل سیکرٹری کے لئے تاج محمد، مولانا عبدالصمد اور حسین زرین کے نام سامنے آئے ۔ بعدا زاں مولانا امتیاز الرحمن نے مولانا عثمان خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے مولانا عبدالصمد اور حسین زرین نے تاج محمد کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ۔ اس طرح مولانا عثمان خان جمعیت علماء اسلام تورکہو کے امیر اور تاج محمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

Exit mobile version