Site icon Daily Chitral

ضلعی انتظامیہ ان ایکشن ؛ناقص صفائی و قانون شکنی پر ہوٹل اور دکانیں سیل اور جرمانے

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کے خصوصی ہدایت پر انتظامی افسران نے چترال بازار میں مختلف بازاروں میں قائم ہوٹل، ریستورانوں اور میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے مارے۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے افسران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید مظہر علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر بشارت احمد نے چترال بازار میں مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مارے۔ کئی معروف ہوٹلوں کے کیچن میں ناقص صفائی پر کیچن سیل کئے گئے جبکہ جرمانے بھی کئے گئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چترال کے معروف ہوٹل’’ پامیر‘‘ کو بھی جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ تریچ میر ہوٹل کے کیچن کو سیل کیا گیا۔ سوانا ہوٹل ، الفاروق ہو ٹل اور ٹورسٹ لاج بھی اس کاروائی کے زد میں آئے ہیں۔ اسی طرح پرانا پی آئی چوک میں قائم ہو ٹلوں میں ناقص صفائی انتظامات پر جرمانے کئے گئے۔ چھاپے کے دوران انتظامی افسران نے میڈیکل سٹوروں کا بھی معائنہ کئے اور میڈیکل سٹوروں پر نارکوٹکس سے متعلقہ ادویات بغیر پرمٹ کے فروخت کرنے پر میڈیکل اسٹوروں کو سر بمہر کیا گیا ۔ مجموعی طور پر 80دکانوں اور ہوٹلوں کو اسی ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔سیاسی اور عوامی حلقوں نے افسران کی طرف سے بازار میں چھاپوں کو سراہاتے ہوئے مطالبہ کیا ناقص صفائی اورغیر معیاری ایشیاء کی فروخت اور خاص کر قصابوں پر کھڑی نظر رکھی جائے اور ان کو سخت سزا دی جائے ۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کیا کہ چترال ٹاون میں سوختنی لکڑی کی نایابی اور مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لے۔اور ٹرکوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹروں کو من مانی کرایہ وصولی پر اُن کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Exit mobile version