Site icon Daily Chitral

ضلع اپر چترال مبارک؛شاہ سعود کی بحیثیت ڈپٹی کمشنراپر چترال تعیناتی

چترال(نامہ نگار) صوبائی حکومت نے اپر چترا ل کے لئے با ضابطہ طور پر ڈپٹی کمشنر کی تقرری کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نئے قائم ہونے والے ضلع اپر چترال کے لئے شاہ سعود کو ڈپٹی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پی ایم ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18کے آفیسر شاہ سعود اس سے قبل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات تھے۔ اسکے ساتھ ہی رقبے کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا ضلع چترال عملاً دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے نیز ملاکنڈ ڈویژن میں ایک نئے ضلعے کا اضافہ ہو گیا۔
ضلع اپر چترال کے قیام پر چترال پوسٹ کی طرف سے تمام اہلیان اپر چترال کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

Exit mobile version