Site icon Daily Chitral

چینی شہریوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی ،تصویرکا دوسرارخ۔۔۔الیاس محمدحسین ۔۔۔

ہم تو سمجھتے کہ سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی پا ک چین دوستی کااعجازہے کہ چینی مرد پاکستانی لڑکیوں کی طرف راغب ہورہے ہیں اور اس کے لئے وہ اسلام قبول کرنے سے بھی دریغ نہیں کررہے کچھ لوگ ان شادیوں کو سی پیک سے بھی جوڑ رہے تھے کہ مستقبل میں جب اقتصادی کوریڈور اپریشنل ہوگا تو پاکستان دنیا کا مرکزِ نگاہ ہوگا اس لئے پاکستانی لڑکیوں کی شادی کی آڑمیں درحقیقت چینی یہاں پراپرٹی خریدیں گے اور وہ اپنا گھر بھی بسا ئیں گے ساتھ ساتھ تجارت بھی ہوگی اور یوں پاک چین دوستی مزیڈ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جائے گی لیکن جو سننے میؒ آرہاہے سوشل میڈیا پر جو کچھ دیکھنے میں آرہاہے وہ انتہائی خوفناک ہے چینی شہریوں کا پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے بعد ان کے اعضاء نکالنے کے انکشافات بھی ہوئے ہیں ان سے غیر اخلاقی اور جسم فروشی جیسامکروہ دھندہ بھی کروانے کی اطلاعات آرہی ہیں جس پر چینی سفارت خانے نے شدید ردعمل دے دیا، دونوں ممالک کے معصوم شہریوں کے ساتھ ایسے گھناونے کام میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کیلئے پاکستان کو معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ ہوشربا تفصیلات یہ ہیں کہ چینی شہریوں کی جانب سے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے بعد ان کے اعضاء نکال لینے کے گھناؤنے کام کے انکشاف پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے چینی سفارت خانے سے ایسے گھناونے کام کی شدید مذمت کی ہے۔ جبکہ چینی سفارت خانے نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسے گھناونے کام میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کیلئے چین پاکستانی حکومت کی معاونت کرے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں انکشاف ہوا ہے تھا کہ چینی شہری پاکستانی خواتین سے شادی کے بعد ان کے جسم کے اعضاء نکال لیتے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں رکن اسمبلی شنیلا رتھ نے انکشاف کیا کہ پنجاب میں خواتین چینی شہریوں سے شادیاں کر رہی ہیں، چینی شہری غریب بچیوں کو پیسے دیکر شادیاں کر رہے ہیں اور شادی کے بعد ان کے جسم کے اعضاء نکال لیتے ہیں۔ ممبر کمیٹی لعل چند نے مزید کہا کہ چینی شہری جعلی طور پر مسلمان بن کر بچیوں سے شادیاں کررہے ہیں اور پھر بعد ازاں ان بچیوں کے اعضاء نکال لئے جاتے ہیں۔ اب اس تمام معاملے پر چینی سفارت خانے کی جانب سے باقاعدہ ردعمل دیتے ہوئے ایسے گھناونے کام کی مذمت کی گئی ہے۔ چین نے ایسے گھناونے کام میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی لڑکیاں دھڑا دھڑ چینی مردوں سے شادی کیوں کر رہی ہیں ؟ شادی کرنے والی پاکستانی لڑکیوں نے حیران کن باتیں بتا دیں…پچھلے کچھ عرصہ میں غیر ملکی خواتین دھڑا دھڑ پاکستان آ کر نوجوان لڑکوں سے شادیاں رچا رہی ہیں اور دوسری جانب چینی نوجوان لڑکے بھی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ نکاح کر رہے ہیں جس کے چرچے سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز پر بھی بھر پور ہوتے رہے تاہم چینی لڑکوں کے حوالے سے میڈیا میں کچھ نا خوشگوار خبریں بھی آئیں جسے سن کر شائد ہر کوئی ہی کانپ اٹھے لیکن اب شادی کرنے کے بعد چین منتقل ہونے والی کچھ نوجوان پاکستانی لڑکیوں نے زبردست پیغام جاری کر دیاہے . ایک ٹویٹ صارف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنا تعارف صحافی سے کروایا ہے تاہم انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاکستان سے شادی کر کے چین جانے والی چند لڑکیوں کا خصوصی انٹرویو کیا گیاہے . ویڈیو میں نوجوان پاکستانی لڑکیاں اپنے سسرال کیا تعریفیں کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں .ویڈیو میں ایک شخص سامنے کھڑی لڑکیوں سے اپنے سسرال کے بارے میں بتانے کیلئے درخواست کرتاہے کہ وہ ان کے ساتھ یہاں پر کیسا سلوک کر رہے ہیں ؟ جس پر ایک لڑکی گفتگو کرتے ہوئے بتاتی ہے کہ ’’ میں سو رہی ہوتی ہوں تو میری ساس میرے پاؤں ، سر اور ہاتھ چومتی ہے جبکہ وہ مجھے اپنے ہاتھوں سے دودھ بھی پلاتی ہے .‘‘ دوسری لڑکی اپنے بارے میں بتاتی ہوئی کہتی ہے کہ یہاں پر میری بھابھی تو میرے کمرے کی صفائی بھی کر کے جاتی ہے اور میرے لیے کھانا لانے کے علاوہ برتن بھی خود لے کر جاتی ہے . یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی میڈیا میں چند دن قبل کچھ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چینی لڑکے دھوکے بازی کے ساتھ پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے ہیں اور پھر وہ انہیں چین لے جا کر ان کے اعضاء فروخت کر رہے ہیں اور ان سے جسم فروشی بھی کروا رہے ہیں .یہ خبریں نشر ہوئیں تو چینی سفارتخانے کی جانب سے سخت ایکشن لیا گیا اور فوری کارروائی عمل میں لانے کا اعلان کیا گیا جس کا پاکستان کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا . لیکن اس کیلئے سخت قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے چینی شہریوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی کیلئے دونوں ممالک کے این اوسی لازمی قرار دیا جائے اس کے بغیر کوئی نکاح خواں شادی کو رجسٹرڈنہ کیا جائے۔خوفناک اطلاعات کے بعد کچھ افراڈ نے معاملہ کی چھان بین کیلئے رابطے کئے جس کے جواب میں کچھ شادی ہوئے پیغام درج کیا گیا کہ ’’ جو لڑکیاں چینی لڑکوں کے ساتھ شادی کر کے چین گئی ہیں ان کی جانب سے میڈیا پر چلنے والی ایسی تمام خبروں کی تردید کی گئی ہے بلکہ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہروں کے ساتھ انتہائی عزت دار زندگی گزار رہی ہیں اور بہت خوش ہیں بہرحال یہ سب باتیں اپنی جگہ پر درست ہوسکتی ہیں جب تک آپ تصویرکا دوسرا رخ نہ دیکھیں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔ چینی شہریوں کا پاکستانی لڑکیوں سے شادی کا معاملہ اسی وقت مشکوک ہوگیا تھا جب شادی کروانے والوں،میرج بیورو اور نکاح خوانوں کو لاکھوں روپے دئیے جانے کا اطلاعات ملیں شنیدہے بھولی بھالی، ان پڑھ،غریب لڑکیاں اور مختصر فیملی والے چینی نوسربازوں کا پہلا ہدف تھے اب ہم نے پوری منظر کشی کردی ہے فیصلہ آپ خود کریں اچھا کیا ہے ؟برا کیاہے؟ پاکستانی لڑکیاں تو ویسے بھی معصوم اور بھولی بھالی ہوتی ہیں غربت کے مارے اورمرنے سے قبل اپنی بچیوں کے ہاتھ پیلے کرنے کی خواہش والدین کو چاہیے وہ جہاں بھی اپنے بچوں کی شادی کریں خوب چھان بین کے بعد کریں آخر یہ ان کی زندگی کا سوال ہے کسی باتوں میں آکریا کسی لالچ یادباؤ میں آکر کوئی ایسا کام نہ کریں کہ عمر بھر کے لئے پچھتاوا بن جائے۔

Exit mobile version