Site icon Daily Chitral

پی ٹی سی ایل والے ترقیاتی کام کے نام پر پہلے سے خستہ حال سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے

چترال بونی روڈ، بونی تورکہو روڈ، بونی مستوج روڈ اور موڑکھو روڈز کے ساتھ پچھلے دنوں PTCL ایکسچینجز کے لیے فائبر آپٹکس کی لائنیں بچھانے کے نام پر جو سلوک کیا گیا ہے اس سے ثابت ہوا ہے کہ اپر چترال کے روڈز کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ ترقیاتی کام کے نام پر پہلے سے خستہ حال سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ روڈ سائیڈز کی کھدائی کے بعد بھرائی اور مرمت کام صحیح طریقے سے نہیں کی گئی۔ اب بارشوں کے بعد صورتحال یوں ہے کہ بھرائی شدہ ایریا جگہ جگہ سے بیٹھ گیا ہے۔ چونکہ کھدائی بھی روڈ کے پکے ایریا کے زیادہ نزدیک سے ہوئی ہے اس لیے روڈ کے جگہ جگہ سے ٹوٹٹنے اور نتیجتاً حادثے کے امکانات بہت بڑھ گئے ہیں۔ اب اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو خدانخواستہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ ہم نے تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا تھا اور ساتھ ساتھ سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اس حوالے سے خبریں شائع کی تھیں لیکن تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے روڈز کی بحالی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔ اب تک کسی ادارے کی طرف سے اس مسئلے کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔اپر چترال کے غیور عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے املاک کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔ اگر متعلقہ اداروں اور ٹھیکدار کی طرف سے روڈز کو پہلی حالت میں جلد از جلد بحال نہیں کیا گیا تو اپر چترال کے غیور عوام تحریک حقوق عوام کے پلیٹ فارم سے ایک زبردست احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمّہ داری متعلقہ اداروں پر ہوگی۔

Exit mobile version