Site icon Daily Chitral

گولین گول مین ٹرانسمیشن لائنز کے متاثرین نے اپنے باغات اور فصلوں کے معاوضے کی آدائیگی میں تاخیر سے تنگ آکر احتجاج کا راستہ اختیار کیا

چترال ( محکم الدین ) گولین گول مین ٹرانسمیشن لائنز کے متاثرین نے اپنے باغات اور فصلوں کے معاوضے کی آدائیگی میں تاخیر سے تنگ آکر احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے . اور منگل کے روز کوغذی, کجو , راغ دنین وغیرہ علاقے کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر چترال کے آفس کے سامنے دھرنا دیا . اس موقع پر دھرنا مظاہرین کی نمایندگی کرتے ہوئے خورشید حسین مغل نے میڈیا کو بتایا . کہ گولین گول مین ٹرانسمیشن لائن بچھاتے وقت بڑی تعداد میں لوگوں کی زمینات باغات اور فصلیں متاثر ہوئیں . جن میں باغات اور فصلوں کے معاوضے لوگوں کو ادا نہیں کئے گئے . یہ رقم واپڈا سے ڈپٹی کمشنر کو منتقل ہونے کے بعد متاثرین کو آدا ئیگی کیلئے گذشتہ دو مہینوں سے اسسٹنٹ کمشنر چترال کے پاس پڑے ہیں . انہوں نے کہا . کہ اس سلسلے میں کم وبیش ایک درجن سے زیادہ میٹنگز منعقد ہو چکے ہیں اور ہر قسم کی چھان بین ہو چکی ہے . لیکن اسسٹنٹ کمشنر دانستہ طور پر آدائیگی کیلئے نئی نئی تاریخ مقرر کرکے لوگوں کو ٹرخانے اور تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے . انہوں نے کہاکہ وہ حکومت سے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں . بلکہ اپنی متاثرہ زمینات اور باغات کا معاوضہ طلب کر رہے ہیں . جوکہ ان کا حق ہے . انہوں نے کہا . کہ روز روز نئی توجیہ اور ٹال مٹول سے وہ تنگ آچکے ہیں . اس لئے اے سی آفس کے دروازے پر دھرنا دینے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں . مظاہرین نے کہا . کہ اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال جان بوجھ کر متاثرین کو تنگ کر رہے ہیں . جس کا مطلب واضح ہے . تاہم متاثرین مزید تاخیر برداشت کرنے سے قاصر ہیں . اور اپنا معاوضہ وصول کرنے تک دھرنا جاری رکھیں گے . درین اثنا اسسٹنٹ کمشنر آفس نے بتایا . کہ متاثرین کے چیک تیاری کے مرحلے میں ہیں . اس حوالے سے ضروری کوائف مکمل کرنے اور آفس پر دیگر سرکاری کاموں کا بوجھ ہونے کی وجہ سے معاوضہ چیک تاخیر کا شکار ہوئے ہیں . جنہیں بہت جلد ادا کیا جائے گا .

Exit mobile version