Site icon Daily Chitral

موڑکھو اور تورکھو میں نئی تعلیمی سال کے آغاز پر آگاہی واک کا اہتمام

وریجون( جمشیداحمد) موجودہ حکومت صوبے میں تعلیم کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمیNTS کے ذریعے اساتذہ کی تقرری اس کی واضح مثال ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر( مردانہ) ضلع چترال حافظ نور اللہ نے موڑکھو اور تورکھو میں واک کے اختتام پر شراکاء سے خطاب کر تے ہوے کیا۔ واک کا اہتمام سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر (مردانہ) تورکھو ،موڑکھو اور گورنمنٹ ہائی سکول دراسن نے کیا تھا ۔ واک میں موڑکھو کے چھ پرایمری سکول مردانہ سکولوں کے اساتذہ اور طلبا وطلبات نے شر کت کی اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم اور سابق ڈی ڈی او عبدالکبیر اور سماجی کارکن احسان الحق نے بھی شرکا سے خطاب کیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کر کے داخلہ مہم کو کامیاب کریں۔

Exit mobile version