Site icon Daily Chitral

اسلام تہذیب و تمدان اور صحت وصفائی کا درس دیتا ہے۔ چیف ایگزیکٹیوڈبلیو ایس ایس پی انجینئر قاضی محمد نعیم خان

پشاور( نمائندہ ڈیلی چترال) ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر قاضی محمد نعیم خان نے دُکھی انسانیت کی خدمت اور پشاور کی تعمیر وترقی کے علاوہ اہلیان دیر کی فلاح وبہبود کے لیے دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بدولت آپس میں پیار اور محبت اور خدمت خلق کا جذبہ بڑھتا ہے جوانسانیت کی معراج ہے ۔ انہوں نے اہل پشاور پر زور دیا کہ وہ شہر میں صحت وصفائی اور ترقیاتی عمل کے لیے صرف حکومتی اداروں پر انحصار کی بجائے اپنی مدد آپ کا جذبہ پروان چڑھائیں جومغربی ممالک کی تیز رفتار ترقی کا اصل راز بھی ہے ۔Photo DOWA President Engr Naeem addresses to DWO office bearers copy ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبہار پشاور میں دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی دفتر میں عہدیداروں اور رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حاجی محمد سعید ، جنرل سیکرٹری سراج الدین قریشی ، چیئرمین مجلس عاملہ حاجی فاتح زر گل ، وائس چیئرمین فضل الرحیم ، سینئر نائب صدر حاجی سلطان یوسف کے علاوہ دیر آفیسرز ویلفیئر ایسویشن کے جنرل سیکرٹری اور پیرا پلیجک سنٹر حیات آباد کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر الیاس سید نے خطاب کیااور آرگنائزیشن کی فلاحی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ قاضی محمد نعیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاور پورے صوبے کا مرکز ہے جہاں تمام حصوں اور قومیتوں کے لوگ آباد ہے اور ان میں آپس کا میل جول اور فلاحی سرگرمیاں ترقی کا زینہ اور وقت کا اہم ترین تقاضا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام تہذیب و تمدان اور صحت وصفائی کا درس دیتا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ان سنہری اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہوکر آئندہ نسلوں کو روشن مستقبل حوالے کریں ۔ انہو ں نے آرگنائزیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پشاور( نمائندہ ڈیلی چترال ) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے ڈی پی او چارسدہ شفیع اللہ خان کے سسر حاجی بخت روان خان کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دُعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے بھی شفیع اللہ خان سے اُن کے سسر حاجی بخت روان خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتقال پر ملال
پشاور( نمائندہ ڈیلی چترال ) ڈی پی او چارسدہ شفیع اللہ خان کے سسر حاجی بخت روان خان وفات پاگئے نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم لکچیر ر افتخار الدین کے والد تھے ۔ مرحوم کی رسم قل کل منگل کو اُن کے آبائی گاؤں سدو تحصیل تیمرگرہ میں ادا کی جائے گی۔

Exit mobile version