Site icon Daily Chitral

شہیدبے نظیربھٹوکی اٹھ وین برسی چترال عقیدت سے منایاگیا،ارندو گول کے 150خاندان JUIکوچھوڑ کرپی پی پی میں شمولیت کااعلان

چترال (ڈیلی چترال نیوز) شہیدبے نظیربھٹوکی اٹھ وین برسی چترال میں ضلعی صد ر اور رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کے زیرصدرات انتہائی عقیدت واخترام سے منایاگیا۔جس میں پارٹی کارکنان اورورکروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی رکن صوبائی اسمبلی چترال سلیم خان نے اپنے خطاب میں کہاہے کہ شہیدمحترمہ بے نظیربھٹونہ صرف پاکستان کی بلکہ وہ ایک عالمی رہنماتھی جس کی پوری زندگی کامقصدملک کومضبوط ،خوشحال ترقی یافتہ ملک بناناتھا،جہاں پر ہرفرد کے پاس روٹی، کپڑا،مکان کے ساتھ ساتھ عوام خوشحال کے ساتھ زندگی بسرکرسکے ۔شہید بے نظیربھٹو نے اپنے والدشہیدزولفقارعلی بھٹو کی طرح عوام کی خاطر ملک میں جمہوری نظام کوبرقراررکھنے کے لئے شہادت نوش کی جس کی مثال کہیں نہیں ملتی کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی میں جمہوریت کااہم کردارہوتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیربھٹو نے اپنے حوصلے اورعظیم قیادت سے نہ صرف مخالفین کاڈٹ کرمقابلہ کیابلکہ ڈکٹیٹروں سے بھی مقابلہ کرکے انہیں شکست سے دوچارکیااورملک میں جمہوریت بحال کیا ۔ سلیم خان نے کہا کہ آمروں نے جب ملک میں دوبارہ جمہوریت شپ وخون مارا توشہید بے نظیر بھٹو اپنی جان کانذرانہ دے کرایک مرتبہ پھرجمہویت دشمن کوشکست سے دوچارکیا آج ملک میں جمہوریت پیپلزپارٹی کے قائدین کے قربانیوں کی بدولت ہے جس کے پھل سے قوم استفادہ حاصل کررہی ہے ۔اس موقع یوسی ارندو گول کے نمائندہ وی سی کونسلرمحمدزمان 150گھرانوں کولے جماعت علماء اسلام کوخیرباد کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی۔شیرغنی پاکستان تحریک انصاف کوچھوڑ کراپنے خاندان کولیکرپی پی پی میں شمولیت کااعلان کیا۔انہوں نے کہا یوسی ارندو میں سلیم خان نے ترقیاتی کاموں کاجال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ان خدمات سے متاثرہوکرارندو گول کے 150خاندان گجربرادری کولے کرپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔اس موقع ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ ،صدرسب ڈویژن چترال حاجی شریف حسین،صدرسب ڈویژن مستوج ابولیث رامدسی،قاضی وقاص،کلیم اللہ ،وسیم افضل،مشرف ارندو،شیرجوان دروش ،سابق اے سی سردارمحمدخان،انفارمیشن سیکرٹری اکمل بھٹودیگرقائدین نے بھی خطاب کرکے شہید بے نظیر بھٹو کے کارناموں پر روشنی ڈالی اور چترال کو پی پی پی کا ایک مضبوط گڑھ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Exit mobile version