Site icon Daily Chitral

لیڈی ہیلتھ ورکرزسروس سٹرکچرکیس ،سماعت تین فروری تک ملتوی

اسلام آباد(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ نے لیڈی ہیلتھ ورکروں کوسروس اسٹرکچرنہ دینے کے خلاف دائردرخواست پرحکومت پیجاب اوردیگرفریقین کے وکلاء کوحتمی بحث کیلئے طلب کرلیاہے ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارثریادمیرنے موقف اختیارکیاکہ عدالتی حکم کے باوجودحکومت پنجاب کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکروں کوسروس اسٹرکچراوراُن کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ۔اُنہوں نے عدالت کواگاہ کیا کہ سروس اسٹرکچر نہ ملنے سے لیڈی ہیلتھ ورکرزشدید پریشانی سے دوچارہیں ۔لہذا عدالت سروس اسٹرکچرجاری کرنے اورواجبات کی ادائیگی کے احکامات صادرکرے۔حکومت پنجاب کے وکیل نے عدالت کوآگاہ کیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکروں کی سروس اسٹرکچراورواجبات کی ادائیگی کاعمل شروع کیاجائے ۔جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت تین فروری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کوحتمی بحث کے لئے طلب کیاہے ۔

Exit mobile version