Site icon Daily Chitral

ایم پی اے فوزیہ بی بی محکمہ سیاحت کے لیے پارلیمانی سکرٹری مقرر

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) خیبر پختونخوا حکومت نے چترال سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے
بی بی فوزیہ کو پارلیمانی سکرٹری مقرر کرتے ہو ئے اعلامیہ جاری کر دیا۔ ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کیبینٹ ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی بی فوزیہ کو محکمہ سیاحت کے لیے پارلیمانی سکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ چترال سے صدر آئی ایس ایف ندیر احمد ، جنر ل اسرا ر الدین کسانہؔ ، سبغت اللہ سننئر وائس پرزیڈنٹ، رضی ا لدین سابق تحصیل جنرل سکرٹری، سلطان محمد شیر، احسان اللہ و جملہ کارکنان پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال نے بی بی فوزیہ کو پارلیمانی سکرٹری مقرر ہو نے پر مبارک باد پیش کر تے ہو ئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اور توقع ظاہر کی کہ بی بی فوزیہ کی سر پر ستی میں صوبہ خیبر پختونخوا اوربالخصوص ضلع چترال سیاحت کے شعبہ میں تر قی کرے گی۔

Exit mobile version