Site icon Daily Chitral

چترال سکاؤٹس متاثرین زلزلہ و سیلاب زدہ گان کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑی گی۔کمانڈنٹ نظام الدین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے چترال سکاؤٹس کی طرف سے مختلف علاقوں کے زلزلہ متاثرین میں خصوصی پیکیج تقسیم کئے ۔گذشتہ روز وادی ارندو کے متاثرین زلزلہ میں395 عددرضائی، 442سوئیٹر اور380ترپال اورشیشی کوہ دروش میں 144رضائی،140سوئیٹراور140 ترپال تقسیم کئے ۔IMG_8039 اس موقع پرکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہاکہ چترال سکاؤٹس متاثرہ خاندانوں کی حوصلہ افزائی اورمدد کی ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 26اکتوبر2015کوملکی تاریخ کے شدید ترین زلزلے نے لوگوں کے اوسان خطا کر دئے۔ چترال سکاؤٹس متاثرین زلزلہ و سیلاب زدہ گان کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑی گی۔

Exit mobile version