Site icon Daily Chitral

ضلع چترال میں تمام محکمہ جات کے سربراہان سیلاب اور زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے کاموں میں تیزی لائیں۔چیئرمین ڈیڈک سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ضلع چترال میں تمام محکمہ جات کے سربراہان سیلاب اور زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے کاموں میں تیزی لائیں۔جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔یہ بات رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین ڈیڈک سلیم خان نے ضلعی سربراہاں تمام محکمہ جات کے ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے بعد چترال میں انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔جس کی بحالی کے لئے دن رات ایک کرکے کام کرنے کی ضرورت ہے۔جن جن اسکیموں کی نشاندہی پہلے کی جاچکی ہے ان پر کام ابھی تک شروع نہ ہونا افسوسناک ہے۔ڈسٹرکٹ کونسل اور تحصیل کونسلز کے لئے الگ الگ بجٹ مختص ہوچکے ہیں جن پر وہ اپنے اپنے طریقہ کار کے مطابق عمل کریں گے۔پہلے سے طے شدہ ترقیاتی اسکیموں پر کارروائی نہ ہونے سے صوبائی نمائندہ گانDSC00297 پر سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری سیاحت وثقافت بی بی فوزیہ نے بھی چیئرمین ڈیڈک کی حمایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نشاندہی شدہ ترقیاتی منصوبوں پر کام فوری مکمل کیا جائے۔تاکہ فنڈز مقررہ وقت پر خرچ ہونے سے رقم واپس نہ ہوجائے۔ایم پی اے سلیم خان سی اینڈ ڈبلیوکے اہلکار پر برس پڑے کہ زنانہ ہائی سکول جغورکی منظوری ایک سال قبل ہونے کے باوجود ابھی تک اس پر کام شروع نہیں ہوا۔محکمہ ایریگیشن،پبلک ہیلتھ ،محکمہ تعلیم کے اہلکار اپنے قبلے درست کریں اور عوامی مسائل کے فوری حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ترقیاتی اسکیموں اور بحالی کے لئے ۷۵کروڑ روپے کی اعلان ہو چکی تھی جن میں سے چودہ کروڑ روپے ریلزہوچکے تھے جن میں سے تین کروڑ روپے خرچ ہوئے ۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او نے بتایا کہ سیلاب کی مد میں ۲۲کروڑ روپے ملے تھے جن میں سے تیرہ کروڑ روپے ایف ڈبلیو او کو دئے گئے ۔سات کروڑ روپے کے کاموں کے ٹنڈرز ہو چکے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی سیلم خان نے کہاکہ برنس اورنشکوکے ہائی سکولوں کوہائی سکینڈری کادرجہ دیاہے ،بونی شندورروڈاوربونی بوزندروڈمیں بھی عنقریب کام شروع کیاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ صوبائی حکومت نے اپرچترال کے لئے چارہزارسولرسسٹم کااعلان کیاہے فی پلان کی قیمت 89ہزاروپے ہوگی جن میں سے 80ہزارروپے حکومت دے گی اور9ہزاروپے کمیونٹی دے گا۔ا س موقع پر سوشل ویلفئرکے ایک خاتون ذمہ دارنے چترال میں خواتین کے مسائل اورخودکشی کے حوالے سے کمیونٹی میں اگاہی پید اکے لئے کام کرنے درخواست کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفار،سیکرٹری ڈیڈک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالکرم اورتمام سرکاری اداروں کے سربرہاں موجود تھے ۔

Exit mobile version