Site icon Daily Chitral

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل نے ایم کام کے سالانہ امتحانات2015 اور بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سپلمنٹری امتحانات برائے 2015کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے ایم کام کے سالانہ امتحانات برائے2015کے امتحانات برائے 2015کے نتائج کا اعلان کردیاہے،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز چترال کے طلباء منصور آحمد ولد رحمت اللہ نے 1035نمبر لیکر پہلی، شیر عالم خان ولد شیربارش خان نے 997نمبرلیکر دوسری جبکہ عیسیٰ احمد خان ولد افسرولی نے 994نمبر لیکرتیسری پوزیشن حاصل کیاہے۔اعلامیے کے مطابق مذکورہ امتحان میں مجموعی طور 122امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 79اُمیدوار کامیاب قرار پائے یوں کامیابی کا تناسب 64.75فی صد رہا۔ ایک دوسرے اعلامیے کے مطابق مذکورہ یونیورسٹی نے بی اے/بی ایس سی اور بی کام کے سپلمنٹری امتحانات برائے2015کے نتائج کا بھی اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ان امتحانات میں مجموعی طور پر 2727امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 1013امیدوار کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا مجموعی تناسب 37.15فیصد رہا۔

Exit mobile version