Site icon Daily Chitral

بلدیاتی نمائندہ گان وزلزلہ متاثرین وادی لاسپور

چترال (نامہ نگار)بلدیاتی انتخابات کے فورابعدبلدیاتی اداروں کے فعال ہونے سے قبل ہی گوکہ تمام چترال مختلف آفات سے نقصانات سے دوچارہوئے ضلع کے مختلف حسین وادی سرسبزشاداب دہات جوکی وقت جنت کانمونہ تھے۔سیلابوں اوردریاؤں کی طغیانی کے باعث ویرانوں میں تبدیل ہوگئے ۔جن میں وادی لاسپوربھی شامل ہے۔ریشن جسکے کروبرون شیونیاں اورسنوغرجنت سنوغرتہ نام باغ گل ایون وطن کی تعریف انسانوں سے لیکرپرندوں کی زبان تک تھے ۔صحروں کامنظرپیش کرنے لگے تھے کے زلزلہ کاعذاب نازل ہوا جس سے اگرچہ پورے چترال متاثرہوئے لیکن وادی لاسپورمیں توتباہی مچادیا ۔یخ بستہ موسم میں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہوئے۔ایسی ناگفتبہ حالات میں نومنتخب نمائندوں کی خوش قسمتی یابدقسمتی کہ عوام نمائندوں سے جوتواقعات رکھتے ہیں مگرنمائندوں کے پاس اختیاراورنہ ہی مینڈز ہیں۔یہی حالات ان نمائندگاوں کیلئے یقیناًکسی امتحان سے کم نہیں ۔ اس حوالے سے ویلج کونسل لاسپورکے چیئرمین پونارخان نے ایک سوال کے جواب میں کہاگیاکہ عوام کی تواقعات کے مطابق کام کرناہماری بس کی بات نہیں کیونکہ ہم خالی ہاتھ ہیں مسائل کے آنباراورفنڈزنہ ہونے کے برابرہے ۔زلزلہ متاثرین کے حکومتی امدادکاذکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت زلزلہ متاثرین کی بروقت ا مداد کی نقصانات کے مطابق ایک لاکھ سے دولاکھ روپے کی امدادچیک تقسیم کی البتہ موسم بہارتک بارشوں کی وجہ سے وادی لاسپوربچے ہوئے مکانات گرنے کاخطرہ ہے اس لئے حکومت سے نئے سرے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ متاثرہ علاقے کی مایوسیان دورہوسکے۔حکومتی اداروں کے علاوہ دیگرامدادی اداروں کے امدادکے حوالے سے وائس چیئرمین وی سی لاسپوررحمت اعظم نے مختلف این جی اوز کاذکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی طرف سے ہمیں گیارہ امدادی اداروں کے فہرست دی گئی تھی مگرہمارے علاقہ لاسپورمیں صرف پانچ ادارے منظم طورپرمتاثرین کی امداد کئے جن میں سرفہرست کھتولیک فنڈسروسزکاادارہ ہے جس کے سروے سے عوام کی اکثریت مطمین ہے جوبلاتعصب اوربلاامیتازمتاثرین میں نقدی چیک تقسیم کی کھتولیک سروسزکی کردارانتہائی مثالی ہے۔اسلامیک ریلیف،فدافاؤنڈیشن ،ڈبلیوایف پی اوردیگر ادارو ں نے بروقت اس دورافتہ علاقے میں بے شمارخدمات انجام دی ہے جوخراج تحسین کے مستحق ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وادی لاسپورکے عوام منتخب رکن صوبائی اسمبلی سید سردارحسین شاہ کابھی مشکورہیں کہ انہوں نے بھی مصیبت کے وقت عوام کوتنہانہیں چھوڑا فوری طورپرگھرگھرمیں ریلیف کے سامان پہنچادے اوربحالی کے کاموں کوبھی فوری کر نے کی یقین دہانی کی ۔

Exit mobile version