Site icon Daily Chitral

23مارچ کادن ہمارے قومی ایام میں بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ضلعی ناظم حاجی مغفر شاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) یوم پاکستان کی مناسبت سے جماعت اسلامی نے پولو گرانڈ چترال میں ایک جلسہ عام منعقد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے کہاکہ 23مارچ 1940ء کو برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر اپنے لئے ایک الگ وطن کے قیام کو منزل بنا کر اس کے لئے جدوجہد کا نئی بنیادوں پر آغاز کردیا تھا اور اس وجہ سے یہ دن ہمارے قومی ایام میں بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔مقرریں میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد ، وجیہ الدین، مولانا سلامت اللہ اور دوسرے شامل تھے۔مقرریں میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد ، اور پارٹی کے دوسرے رہنما وجیہ الدین، نوید احمد بیگ، عتیق الرحمن اور مولانا سلامت اللہ اشامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ آج کا دن ہمارے لئے تجدید عہد کا ہے کہ ہم اس مملکت خداداد کی تعمیر ان بنیادوں پر کریں جن کے لئے ہم اسے بے مثال قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا۔ مقررین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کئی دہائی سال گزرنے کے باوجود ہم ترقی کے راہ پر گامزن ہونے کے بجائے کرپشن میں نام پیدا کیا ہے اور اسی کرپشن کی وجہ سے غریب کا جینا دوبھرہوگیا ہے اور وہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اس سے قبل چیو پل سے ریلی نکالی گئی جوکہ پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتا ہوا پولو گراونڈ پہنچ گئے جہاں پرچم کشائی اور قومی ترانے کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاجبکہ تحریک پاکستان کے کئی کارکنان کو بھی اس موقع پر مدعو کئے گئے تھے جنہیں تخائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ دریں اثناء دروش کے مقام پر بھی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے ہدایت اللہ، مولانا اسرار الدین الہلال ، الحاج خورشید علی خان اور دوسروں نے خطاب کیا۔

Exit mobile version