Site icon Daily Chitral

انٹرمیڈیٹسالانہ امتحانات میں سہولتات کی فراہمی کے لئے کنٹرول روم قائم

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ(انٹرمیڈیٹ) سالانہ امتحانات2016 کے دوران طلباء،والدین اور عام لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں ایک کنٹرول روم قائم کیاجا رہا ہے۔یہ کنٹرول روم 20اپریل2016سے امتحانات کے دوران روزانہ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک سہولیات فراہم کرے گا جبکہ اس کنٹرول روم میں دواہلکارسہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب ہوں گے جن سے ٹیلی فون نمبرز091-9222073/ 9216878 میں فیسیلیٹیشن کم کمپلینٹ سیل سے ٹیلی فون نمبر091-9216264-9216262اور ای میل ایڈریس complaints@bisep.com.pkپررابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس امر کا اعلان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔

Exit mobile version