Site icon Daily Chitral

چترال کو ملک سے ملانے والا واحد راستہ لواری ٹاپ ڈیڑھ مہینے بند رہنے کے بعد پیر کے روز ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال نیوز ) چترال کو ملک سے ملانے والا واحد راستہ لواری ٹاپ ڈیڑھ مہینے بند رہنے کے بعد پیر کے روز ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔ آرمی انجینئرزکے جوان دو ہفتے مسلسل کو ششوں کے بعد برف ہٹا کر راستہ کھولنے میں کامیاب ہو ئے ۔ لواری ٹاپ کھلتے ہی چترال کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں ۔اور لوگوں کو لواری ٹنل کے کھلنے کے تکلیف دہ انتظار سے نجات مل گئی ہے ۔ درین اثنا گذشتہ روز کی شدید بارشوں کی وجہ سے گرم چشمہ کے مقام گجال میں لینڈ سلائڈنگ ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں محمد ولی ، محمد ایوب اور غلام محمدکے گھر منہدم ہوگئے۔اورزمینات و باغات کو بھی سلائڈنگ کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ۔تاہم مکین سلائڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہلے ہی محفوظ مقامات میں پناہ لے ہوئے تھے ۔ متاثرہ افرادنے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ گھروں کے منہدم ہونے سے اُن کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔ اور وہ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں ۔ بارش سے سروگول میں سیلاب آنے سے موڑکہو روڈ بلاک ہو گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے موڑکہو اور تریچ کے لوگوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے ۔

Exit mobile version