Site icon Daily Chitral

چترال ‘پی ٹی آئی نے لوٹکوہ میں مسلم لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

چترال لو ٹکوہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ کے سینئر رہنماء عبدالرحیم نے چالیس سالہ پارٹی رفاقت چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ، موصوف وویلج کونسل بیگوشٹ کے چیئر مین بھی رہے ہیں ، جمعہ کے روز اقلیتی امورکے بارے میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں موصوف نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ، اس موقع پر معاون خصوصی کے علاوہ پی ٹی آئی چترال کے سینئر رہنماء عبداللطیف ، شہزادہ امان الرحمان ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد حسین ، پی ٹی آئی گرم چشمہ کے سرگرم کارکن اسرار الدین رومی اور زین العابدین وغیرہ بھی موجود تھے ، شمولیتی تقریب کے بعد عبدالرحیم نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی پالیسیوں اور پاکستان کے لئے ان کی خدمات سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات اور 2023کے عام انتخابات میں وہ پی ٹی آئی کے لئے گھر گھر جا کر مہم چلائینگے اور عوام کو باور کرائینگے کہ عمران خان نے غریب کی زندگی میں آسائش لانے کے لئے جن منصوبوں کا آغاز کیا ہے وہ پاکستان کے عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ناگزیر ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی وزیر اعظم آئندہ انتخابات کے بجائے آئندہ نسلوں کے لئے پالیسیاں مرتب کر رہا ہے اس لئے تمام پاکستانیوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہئے کہ پاکستان کا مستقبل عمران خان جیسے لیڈر سے وابستہ ہے جس کے ہاتھ مضبوط کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس موقع پرمعاون خصوصی وزیر زادہ نے عبدالرحیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے تحریک انصاف چترال خصوصاً گرم چشمہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مزید مضبوط ہو گی اور تحریک انصاف عبدالرحیم صاحب کے تجربہ سے استفادہ کریگی ۔

Exit mobile version