Site icon Daily Chitral

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چترال بازارکی چیکنگ ،کئی دوکانوں کوسیل،درجنوں دوکانداروں کوبھاری جرمانے

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدوڑائچ کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کے ایک ٹیم ایڈیشنل اسسٹٹ کمشنر سیدمظہرعلی شاہ کی قیادت میں چترال بازارکامعائنہ کیا۔چیکنگ کے دوران درجنوں دوکانداروں کوجرمانہ اورکئی دوکانوں کوسیل کیا۔تفصیلات کے مطابق معائنہ ٹیم چترال کے مختلف بازاروں کے چیکنگ کے دوران اتالیق بازارمیں واقع چائے کمپنی برنچ آفس اوربائی پاس دو ڈ میں واقع بیکری کارخانہ کوبھی سیل کردیاہے ۔پندرہ سے زیادہ کانداروں کے خلاف غیرمعیاکری اشیاء،کم وزن اورصفائی کی ناقص انتظام پرایف آئی آر کاٹ دیاگیا۔اورکئی دوکانداروں کوبھاری جرمانہ بھی کیاگیا۔چھ دکانداروں سے چائے ودیگرناقص اشیاء کے نمونہ لئے گئے جولیبارٹری کے لئے پشاوربھیجے جائیں گے ۔معائنہ ٹیم کودیکھ کرکئی دکانداروں نے دکانین بندکرکے بھاگنے پرمجبورہوئے۔ ایڈیشنل اسسٹٹ کمشنر سیدمظہرعلی شاہ نے کہاکہ انتظامیہ معیاری اشیاء عوام کوفراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔اس لئے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ غیرمعیاری اورکم وزن فروشوں کی نشاندہی کرکے انتظامیہ کی تعاون کریں ۔

Exit mobile version