Site icon Daily Chitral

جشن کاغ لشٹ ضلعی انتظامیہ آیندہ بھی اپنی سرپرستی میں منعقد کرتا رہے گا،اس سال اپنے ہاتھ میں لے کراس کاحسن دوبالا کی۔چیئرمین مختارسنگین لال

چترال ( محکم الدین محکم) جشن کاغ لشٹ کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد سنگین ، شجاع الدین اور دیگر ممبران نے جشن کاغ لشٹ کو اپنی سرپرستی میں منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک اور انتظامیہ کے دیگر آفیسران کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور اس توقع کا اظہار کیا ہے ۔ کہ ضلعی انتظامیہ آیندہ بھی اپنی سرپرستی میں یہ جشن منعقد کرتا رہے گا ۔ گذشتہ روز بونی میں کاغ لشٹ جشن کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختار احمد سنگین نے کہا ۔ کہ اس مرتبہ جشن کاغ لشٹ کو شایان شان طریقے سے منانے کا سہرا ضلعی انتظامیہ کے سر ہے ۔ جنہوں نے جشن کا انتظام و انصرام اپنے ہاتھ میں لے کر اس کاحسن دوبالا کیا ۔ جس کی بنا پر ہزاروں کی تعداد میں مقامی ملکی اور غیر ملکی سیاح اس جشن میں شرکت کیں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں ، جنہوں نے جشن میں جیپ ریلی اور آتش بازی کے پروگرام شامل کر کے اس کو اور بھی پُر رونق بنایا ۔ انہوں نے کہا ، کہ انتظامیہ نے نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پرنس سلطان الملک کو جشن کاغ لشٹ کمیٹی کا سرپرست اعلی بنایا ۔ لیکن اُسے جب سابقہ کی طرح فنڈ اپنی مرضی سے استعمال کرنے کا موقع نہیں ملا ۔تو انتظامیہ کے خلاف بیانات دے کر اپنی خود غرضی کی قلعی کھو ل دی ، انہوں نے کہا ،اُن کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ اس لئے ضلعی انتظامیہ الزامات کے سلسلے میں اُن سے جواب طلبی کرے ۔ مختار احمد سنگین اور شجاع الدین نے چترال کے دونوں ایم پی ایز سے مطالبہ کیا ۔ کہ جشن کاغ لشٹ کو مستقبل میں کیلنڈر ایونٹ کے طور پر منانے کیلئے صوبائی حکومت سے بات کی جائے ۔ تاکہ شندور فیسٹول کی طرح اس جشن کو بھی سرکاری سرپرستی حاصل ہو ۔ اور بہتر سہولیات اور نتظامات سیاحوں کو حاصل ہو سکیں ۔

Exit mobile version