Site icon Daily Chitral

اپرچترال کہوژسے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے سپاہی احسان علی کوپورے فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اپرچترال کے نواحی گاؤں کہوژسے تعلق رکھنے والاپاک آرمی کے جوان  احسان علی کودوران ڈیوٹی اچانک دل کادورہ پڑنے  پر 23اپریل 2022سے اے ایف  آئی سی   روالپنڈی   میں  زیرعلاج تھا۔13مئی 2022کواپنے مالک حقیقی سے  جاملے۔شہیدہونے والے پاک آرمی کے 24سالہ احسان علی کو پورے فوجی اعزازکے ساتھ آبائی گاؤں کہوژ میں سپردخاک کردیاگیا اورپاک فوج کے چاق وچوبنددستے نے سلامی دی ،قبرپرقومی پرچم لہرادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سپاہی احسان علی ولدبہادورخان 4جولائی 1988 کوکہوژ اپرچترال میں پیداہوئے اور4اپریل 2010کوپاک آرمی 29ایف ایف میں بھرتی ہوئے۔اور13مئی 2022کومختصرعدالت کے بعدمالک حقیقی سے جاملے۔

Exit mobile version