Site icon Daily Chitral

چیف منسٹر ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ شروع ۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انورالحق نے افتتاح کیا

چیف منسٹر ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز چترال میں شروع ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انورالحق نے چترال پولوگراؤنڈ میں گیند پھینک کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری راجہ فضل خالق ، اسسٹنٹ کمشنر وقاص مسعود چودھری، سرکاری افیسران اور بڑی تعداد میں ملکی سیاح اور تماشائیوں کی جم غفیر موجود تھی ۔ اس ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو شندور پولو فیسٹول کیلئے سیلکٹ کیا جائے گا ۔ اس لئے شندور پولو فیسٹول کیلئے ٹیم تشکیل دینے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولو چترال کا معروف روایتی کھیل ہے ۔ اور ہم اس کو بھر پور سپورٹ کرتے ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو درپیش مسائل حل کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ پولو پلیرز اس کھیل کو زندہ رکھنے کیلئے اپنا پیٹ کاٹ کر گھوڑا پالتے ہیں ۔ جو کہ اپنی ثقافت کے ساتھ اُن کی دلی محبت کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ضلعی حکومت پولو ایسو سی ایشن کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

Exit mobile version