Site icon Daily Chitral

تحریک انصاف کے چیرمین کی دھمکی اورپاک فوج کے ساتھ نیو کلئیر پروگرام پر ہرزہ سرائی ملک دشمنی کے مترادف ہے۔قاضی فیصل سعید

چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان پیپلز پارٹی چترال لویر کے جنرل سکرٹری قاضی فیصل احمد سعید نےعمران خان کی طرف سے پاکستان کو تین ٹکڑے کرنے کی دھمکی پر شدید غم وغصے کا اظہار کیاہےایک اخباری بیان میں انہوں نےکہا ہےتحریک انصاف کے چیرمین کی ایسی دھمکی اورپاک فوج کے ساتھ نیو کلئیر پروگرام پر ہرزہ سرائی ملک دشمنی کے مترادف ہےاہہوں نے کہا کہ عمران خان کے مذکورہ انٹرویو سے ملک میں اُن کے خلاف نفرت پیدا ہوگئی ہے اور ان کا بیان امن و امان قائم رکھنے میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا کسی پارٹی اور کسی شخصیات پر نہیں پاکستان کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان قومی مفاد کے بارے میں نہیں سوچتا۔ وہ صرف اپنے بارے میں سوچتا ہے۔اور ان کی پیشگوئی کہ’’ میرے بغیر پاکستان کے تین حصے ہوجائیں گے۔‘‘خواب وخیال کےسوا کچھ نہیں ۔قاضی فیصل سعید نے مزید کہا کہ بحیثیت پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیئے۔

Exit mobile version