Site icon Daily Chitral

چترال بونی روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ فلور مل (ایس ایس فلور مل)کا افتتاح

چترال ( فخر عالم) ڈپٹی کمشنر لویر چترال انور الحق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے سبسیڈائزڈ نرخ پر 20کلوگرام آٹاکی ہر گاؤں میں سپلائی کو یقینی بنایا جارہا ہے جس سے عوام کو بڑی حد تک ریلیف مل رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دوسرے اشیائے ضرورت کی نرخوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ جمعرات کے روز چترال بونی روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ فلور مل (ایس ایس فلور مل)کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو عوام کی مشکلات کا شدید احساس ہے اوریہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ ضلعے کے طول وعرض میں ایک ایک گاؤں میں کھلی کچہری منعقد کرکے عوام کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے جدید مشینریوں سے آراستہ نئی فلور مل کے قیام کو علاقے کی ترقی کی راہ میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی میں اس کا اہم کردار ہوگا جبکہ فلور مل کو صوبائی حکومت کی پالیسی کی روشنی میں محکمہ فوڈ کے گودام سے گندم کا آٹا منظور کردہ کوٹے کے مطابق سپلائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فلور مل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ اس میں 100بوری فی گھنٹہ پسائی کی گنجائش موجود ہے

Exit mobile version