Site icon Daily Chitral

ریشن اور شوگرام کے عمائدین نے ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی سلسلے میں چترال بھر میں تحریک چلانے کا فیصلہ،عمائدین کاپریس کانفرنس

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) ریشن اور شوگرام کے عمائدین نے ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی سلسلے میں چترال بھر میں تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ صوبائی حکومت بحالی کے نام پر چترال کے لوگوں کو مسلسل دھوکا دے رہا ہے ۔ جو کہ باعث افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ گذشتہ روز علاقائی لوگوں کا ایک غیر معمولی اجلاس خواجہ نظام الدین ایڈوکیٹ کی زیر صدارت ریشن کے مقام پر انجام پانے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ریٹائرڈ صوبیدار میجر، عبدالغفار ، ا میر اللہ سابق ناظم ، اسد اللہ ، سردار حسین ، نور عالم خان ، محمد اسلام ، عبد الروف ، شہزادہ ناظم وی سی ریشن اورکابینے، اعجاز احمد نائب ناظم وی سی درونگاغ ،ڈاکٹر اقبال وی سی ممبرسیدحسین شاہ زیئت،شہزاد احمدشہزاد اوردیگر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ موجودہ صوبائی حکومت اپر چترال کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہا ہے ،2015 کے سیلاب میں ریشن اور مضافات کو شدید نقصان پہنچا ۔ اور ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن سیلاب سے متاثر ہونے کی وجہ سے پورا اپر چترال نو مہینوں سے اندھیروں میں ڈوب گیا ہے ۔ جس کیلئے بار بار مطالبے کے باوجود صوبائی حکومت کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تمام کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ، تعلیم صحت کی سہولیات ناپید اور زندگی انتہائی مشکل ہو چکی ہے ۔ مگر افسوس کا مقام یہ ہے ۔ کہ حکومتی سطح پر لوگوں کو درپیش مسائل کا ادراک نہیں کیا جاتا یا دانستہ طور پر چشم پوشی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایک سال گزرنے کے باوجود پی سی ٹو سے کام آگے نہیں بڑھی۔ اور نہ ڈپٹی ڈائریکٹر سطح کے کسی آفیسر نے بجلی گھر کا دورہ کیا ۔ جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور سی ای او پیڈو پر عائد ہوتی ہے ۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے سی ای او پیڈو کی مستعفی کا مطالبہ کیا گیا ۔ اور اس امر کا اظہارا کیا گیا ۔ کہ صوبائی حکومت نے ماہ رمضان سے پہلے بجلی گھر کی بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں اُٹھائے ۔ تو بحالی تحریک کو پورے اپر چترال میں پھیلایا جائے گا ۔ اس موقع پر پینتیس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جو عوام سے رابطہ کرنے ، عوامی نمایندوں اور انتظامیہ و متعلقہ اداروں سے مذاکرات کرنے اور مذاکرات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کی کال دینے اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کے حوالے سے پروگرامات ترتیب دینے میں کردادر ادا کرے گا ، اجلاس میں ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن کے ملبے کی صفائی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا ، کہ پاور ہاؤ س کے جنریٹر ماہ رمضان سے پہلے بحال کئے جائیں ۔اجلاس میں 15مئی کو احتجاجی جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ،اور چترال کے نمایندگان سے کہا گیا، کہ مذکورہ جلسے میں شریک ہو کر وہ اپنی پوزیشن واضح کریں ، بصورت دیگر اُن کے خلاف بھی تحریک چلائی جائے گی ۔

Exit mobile version