Site icon Daily Chitral

صوبے کی تاریخ میں پہلی باراختیارات حقیقی معنوں میں مقامی سطح تک منتقل کئے گئے ہیں اورترقیاتی بجٹ کاتیس فیصدمقامی حکومتوں کوفراہم کیاگیاہے۔پرویزخٹک

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے گذشتہ دوسال کے مختصرعرصے میں صوبے سے بدعنوانی کے خاتمے ،اداروں کی بحالی اوربہترین طرزحکومت کوفروغ دینے کے لئے تمام شعبہ جات میں قابل عمل اصلاحات کی ہیں جس سے معاشرے کے کمزورغریب طبقات کوخدمات کی بہترین فراہمی ممکن ہورہی ہے ۔مزیدبرآں صوبے میں ڈونرزاورسرمایہ کارو ں کومطلوبہ تعاون اوربھرپورسہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وسائل کے منصفانہ استعمال کوبھی یقینی بنایاجارہائے ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روزپشاورمیں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریواورادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی ڈپٹی ہیڈاینڈہیڈآف بیسک سروسزگروپ جیوڈہربرٹسن سے گفتگوکرتے ہوئے کیاصوبائی وزیرابتدائی وثانوی تعلیم محمدعاطف خان،صوبائی اطلاعات ،صحت اورداخلہ کے انتظامی سیکرٹریز،سینئرممبربورڈآف ریونیواورصاحبزادہ سعیدبھی ملاقات کے دوران موجود تھے ۔ملاقات کے درمیان باہمی دلچسپی کے اُموراوردوطرفہ تعلقات میں تفصیلی تبادلہ خیالات کیاگیا۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے تعلیم ،صحت،پولیس،اوردیگرمحکموں میں صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات اوربدعنوانی کے خاتمے کے لئے کی گئی کاوشوں کوسراہااوراس سلسلے میں طویل المدنی حکمت عملی تشکیل دینے کے حکومت منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کیلئے اپنی طرف سے تعاون فراہم کرنے کے عزم کااظہارکیا۔پرویزخٹک نے کہاکہ صوبائی اداروں کوبین الاقوامی معیارسے ہم آہنگ کرنے کیلئے سوسے زائد قوانین اورترامیم عمل میں لائی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی باراختیارات حقیقی معنوں میں مقامی سطح تک منتقل کئے گئے ہیں اورترقیاتی بجٹ کاتیس فیصدمقامی حکومتوں کوفراہم کیاگیاہے۔

Exit mobile version