Site icon Daily Chitral

جی بی اورچترال میں اے کے آریس پی کی کارکردگی عرصہ چالیس سال سے نمایاں رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر:سیدنذیرحسین شاہ نذیر

گلگت بلتستان اورچترال میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کی کارکردگی عرصہ چالیس سال سے نمایاں رہی ہے۔ جی بی اورچترال کے پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی، علم تک رسائی، غربت کے خاتمے ، سماجی شمولیت کو فروغ دینے ،کاروبار، صحت اوردیگرشعبوں میں بے شمارخدمات سر انجام دی ہیں ۔گذشتہ چالیس سالوں سے انسانیت کی بے لوث خدمت کرکے آئے ہیں ۔ جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔

آغاخان رورل سپورٹ پروگرام دیہی اشتراکی پروگرام ایک غیرسرکاری اورغیرمنافع بخش ادارہ ہے جوآغاخان فاؤنڈیشن کے زیرنگرانی 1982کوقیام میں آیاجس کااصل مقصدپسماندہ دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ مختلف امورپرآگاہی دیناہے ۔لوگوں کی معیارزندگی کوبہتربنانا،لوگوں کی ضروریات اورخواہشات کے مطابق منصوبوں کی تعمیرکرنا،لوگوں کی صلاحیت اورہنرمیں اضافہ کرنا،جدیدٹیکنالوجی سے آشناکرنا،آمدنی میں اضافہ کرناہے جس سے لوگوں کی معیارزندگی بہترہوسکے۔اے کے آرایس پی چترال میں لوگوں کوہنرمندبنانے میں سماجی،معاشی،معاشرتی،،نفسیاتی ،تکنیکی ،زرعی،پن بجلی گھر اوردوسرے شعبوں میں اہم کرداراداکررہاہے ۔

اے کے آرایس پی لوگوں کی مسائل گھرکی دہلیز پرحل کرنے کے لئے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن(ایل ایس اوز) کاقیام عمل میں لایاہے جس میں خواتین کی شمولیت کوبھی یقینی بنایاہے تاکہ وہ معاشرے کی ہر سطح پر اہم فیصلے کرنے میں شامل ہو سکیں۔ تمام ایل ایس اوزاپنی سرگرمیاں علاقائی سطح سے لے کر غیرسرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی اداروں ،حکومتی اداروں اور پالیسی سازوں تک کی سطح پر کی جاتی ہے تاکہ معاشرے کا کوئی حصہ محروم نہ رہ سکے جس میں سب کی شمولیت یقینی ہو۔اے کے آرایس پی گلگت بلتستان اورچترال میں سب سے فعال ادارہ ہےجس کے مختلف منصوبوں سے بے شمار لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اپنے شراکتی طریقہ کار کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں ۔ جس میں غیرسرکاری اور علاقائی تنظیمیں متعلقہ علاقوں میں خواتین تک رسائی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ ادارہ ہذا معاشرے کے تمام طبقوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ معاشرے میں تبدیلی صحیح معنوں میں آ سکے اور کوئی بھی شعبہ اس میں شمولیت سے محروم نہ رہے۔

گذشتہ چالیس سالوں سے اے کے آرایس پی چترال میں مختلف ورکشاپس ،کانفرنس،سمینار، ریسرچ،، تعلیمی کورسز، کمیونٹی ورک اوردوسرے پروگرام کے ذریعے گھرگھرآگاہی پہنچانے کی ہرممکن کوشش کرر ہے ہیں ۔اوردیہی خواتین کے معاشی کردار کی پذیرائی کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی کررہی ہیں۔کئی چیلنجز کامقابلہ کرتے ہوئے پسماندہ علاقوں میں لوگوں کے معاشی حالات میں نمایاں تبدیلی لائی ہیں ۔ترقی سے مراد صرف سائنس یا ٹیکنالوجی کی موجودگی نہیں، بلکہ ترقی کا اصل مقصد اس معاشرے میں رہنے والے انسانوں کی حالت و روزمرہ زندگی میں بہتری لاناہے جس میں اے کے آریس کااہم رول ہیں ۔

اے کے آرایس پی گلگت بلتستان اورچترال کے دور افتادہ علاقوں اور دیہی علاقوں میں تنظیمیں بنا کر خواتین کو اپنے پا ؤں پر کھڑا کرنے سمیت دیہی علاقوں کے تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ان کی خدمات کوہمیشہ یادرکھی جائے گی۔ چترال کے دیہی اور بالائی علاقوں کے عوام کو ہر طرح کی سہولیات دینے اور انہیں شہری ماحول فراہم کرنے کے ساتھ شہری سہولیات فراہم کرنے میں جو کردارادا کی ہے وہ آج تک کسی دوسرے ادارے نے نہیں کی اور آج چترال کے کونے کونے میں اے کے آر ایس پی مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں جو کہ نہایت ہی قابل فخر اور قابل ستائش ہے

آغاخان رورل سپورٹ پروگرام صنفی مساوات،اخلاقیات،مثبت ثقافتی پہلووں ،بچوں کے حقوق ،نوعمروں کی نشوونما، انفارمیشن ،ایجوکیشن ،بچوں اوربڑوں کی مینٹل ہیلتھ ،زندگی میں خوداعتمادی پیداکرنے اورذہنی وجسمانی صحت کاخیال رکھنے قدرت کی طرف سے عطا کی گئی صلاحیتوں کوصحیح معنوں میں استعمال واُجاگر کرنے کا درس ہرفورم میں دے رہی ہیں ۔پسماندہ علاقوں کی دقیانوسی اصولوں کامقابلہ کرتے ہوئے نوجوان نسل خاص کرخواتین کو معاشرے کا فعال اور مثبت رکن بنانے میں ایک نیا باب رقم کی ہے ۔

اے کے آرایس پی چترال میں زلزلہ ،بارش ،سیلاب دیگر قدرتی آفات میں مبتلالوگوں کی پریشانیاں دور کرنے میں حکومت کے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیارہیں ۔اورمعاشرے کے کمزور طبقے، غریبوں، مسکینوں، بیواؤں، یتیموں ،بے گھر افراد، نفسیاتی مریضوں اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کو اپنے ادارے کا مشن بناتے ہوئے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے وہاں کے بنیادی ضروریات کی فراہمی اور عام آدمی کی حالت بہتربنانے میں موثراقدامات کررہے ہیں ۔ یہ ادارہ معاشرے کے محروم طبقات کی آوازبن کر کام کر رہی ہے جہاں خواتین مکمل طور پر بااختیار ہوں، جہاں سب کیلئے مساوات اور ترقی کے یقینی مواقع موجودہوں اور وسائل پائیدار طریقے سے استعمال ہوں ان سب مقاصد کے حصول کے لئے ادارے نے اپنی توجہ پائیدار ترقی، خواتین کی معاشی خودمختاری، تولیدی حقوق ،تولیدی صحت ،آگاہی اوردیگر موضوعات پر مرکوز کر رکھی ہے ان ثمرات سے عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہورہے ہیں۔اے کے آرایس پی معیارزندگی کے تمام شعبوں پربھرپورتوجہ دہی ہے صحت،تعلیم ،پینے کے صاف پانی ،زراعت کے جدیدطریقہ کار اوردیگرشعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لاکرعوام کی معیارزندگی کوبلندکرنے میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔

Exit mobile version