Site icon Daily Chitral

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان نے منصب سنبھالتے ہی سیلاب سے متاثرہ گاوں اوی کا دورہ

چترال(نامہ نگار)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں محمد علی خان ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے منصب سنبھالتے ہی سیلاب سے متاثرہ گاوں اوی کا دورہ کیا اور نقصانات کا بہ نفس نفیس جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہون نے متاثرین کے لئے درپیش مسائل سے اگاہی حاصل کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

Exit mobile version