Site icon Daily Chitral

ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال امیر اللہ کی قیادت میں وفد کی گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

چترال(نامہ نگار)ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال امیر اللہ کی قیادت میں وفد کی گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی سے ملاقات۔ ملاقات میں اپر چترال میں بجلی، بونی شندور روڈ پر کام کی بندش اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سلسلے میں تفصیل کے ساتھ گفتگو ہوئی۔ صدر نے اپر چترال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئے غریب خاندان کے افراد کو پروگرام میں دوبارا شامل کرنے پر زور دیا۔ وزیر مملکت کنڈی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پی ٹی آئی کی حکومت میں اپر چترال سے نکالے گئے تمام لوگوں کے نام دوبارا شامل کیے جائیں گے اور مزید غریب خاندانوں کو اس پروگرام میں شامل کرنے کے لیے سروے کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چترال کے دیگر مسائل کے سلسلے میں وہ متعلقہ اداروں سے بات کریں گے اور چترال کے مسائل حل کرنے کے لیے ذاتی کوششیں کریں گے۔
دوسری ملاقات پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے وفد کی سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا اور وزیر مملکت برائے آبی وسائل سید محمد علی شاہ باچا کے ساتھ رہی۔ اس ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال کے صدر فضل ربی جان کی قیادت میں لوئر چترال کے وفد بھی شریکِ ہوئے۔ ملاقات میں اپر چترال میں بجلی کا بحران، بونی شندور روڈ پر کام کی بندش، بونی بوذند روڈ کے کام کا التواء اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بونی شندور روڈ کی بندش کے سلسلے میں وزیر مملکت نے این ایچ اے کے متعلقہ حکام سے موقع پر ٹیلی فون پر بات کی اور متعلقہ کمپنی کے ٹھیکے دار کو آپنے آفس میں بلایا اور 20 دن کے اندر اندر کام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ این ایچ اے حکام اور متعلقہ ٹھیکہ دار نے یقین دلایا کہ مقررہ وقت پر انشاء اللہ بونی شندور روڈ پر کام دوبارا شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بونی بوزند روڈ میں کام کے التوا پر بھی بات ہوئی۔ اپر چترال میں بجلی کے مسئلے کا اسپیشل نوٹس لیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اپر چترال میں بجلی کے مسلے کو جلد حل کیا جائے گا۔ بونی میں ٹرانسفرمرز اور اپر چترال کے دیگر علاقوں میں بجلی اور بجلی کے کھمبوں کی فراہمی کے مسلے کو حل کرنے کے سلسلے میں واپڈا حکام کو ہدایت جاری کی کہ اپر چترال میں بجلی کے مسلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ صاحب نے کہا کہ اپر چترال سے جن افراد کے نام پی ٹی آئی کی حکومت نے خارج کی ہے ان کو دوبارا شامل کرنے کے لیے وہ بذادخود وزیر مملکت جناب فیصل کریم کنڈی صاحب سے ملاقات کرکے بات کرینگے۔ لوئر چترال کے وفد کی طرف سے چترال ٹاون کے پرانے بجلی گھر کو اپگریشن اور عشریت کو بجلی کی فراہمی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر مسائل پر بھی بات ہوئی۔ وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا نے وعدہ کیا کہ لوئر چترال کے ان مسائل کو بھی پہلی فرصت میں حل کئے جائیں گے۔ ملاقات میں تحصیل چیئرمین تحصیل دروش شہزادہ خالد پرویز، جنرل سیکرٹری پی پی پی اپر چترال حمید جلال ، لوئر چترال سے ممبر صوبائی کونسل جاوید اختر ، صدر پی وائی او اپر چترال امجد علی ، جنرل سیکرٹری پی وائی او اپر چترال محمد علی، صدر تحصیل موڑکھو تورکھو محمد حکیم ‘ انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی تحصیل مستوج قاضی علی مراد، ولیج کونسل ریشن کےچیرمین اشفاق افضل ، جنرل کونسلر وی سی بریپ سید اکبر حسین، غازی خان وردگ صدر تحصیل دروش، احسان اللہ وائس پریزیڈنٹ پی پی پی تحصیل دروش وغیرہ بھی ملاقات میں شامل تھے

Exit mobile version