Site icon Daily Chitral

سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین ،امیرجمعیت علماء اسلام لوئرچترال مولاناعبدالرحمن ،ٹاؤن تھری کے جنرل سیکرٹریں اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت فضل الرحمان جغوری اوردوسروں نے گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کاشکریہ

چترال(نامہ نگار)سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین ،امیرجمعیت علماء اسلام لوئرچترال مولاناعبدالرحمن ،ٹاؤن تھری کے جنرل سیکرٹریں اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت فضل الرحمان جغوری اوردوسروں نے گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ گورنرچترال کے پسماندگی اوردورافتادگی کومددنظررکھتے ہوئے اپراورلوئرچترال میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔چترال کے ایک وفدسے خصوصی گفتگومیں انہوں نے کہاکہ اپرچترال میں بجلی کے فرسودہ ترسیلی نظام کو تبدیل کرکے جدید سسٹم لگایاجائے گاجس سے اپرچترال میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ چترالی عوام کےتمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔

Exit mobile version