Site icon Daily Chitral

اپر چترال ضلع سے صوبائی اسمبلی کی نشست کےلئے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے لئے پارٹی کے بنیادی رکن عطاء الرحمن عزیز میدان میں کود پڑا اور باقاعدہ طور درخواست پارٹی چیئرمین کو ارسال کردی

چترال (نمائندہ ) عام انتخابات 2023ء میں اپر چترال ضلع سے صوبائی اسمبلی کی نشست کےلئے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے لئے پارٹی کے بنیادی رکن عطاء الرحمن عزیز میدان میں کود پڑا اور باقاعدہ طور درخواست پارٹی چیئرمین کو ارسال کردی۔
چیرمین عمران خان کے نام محررہ درخواست میں انہوں نے کہاہے کہ 1996 ء میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی تو اس نے چترال میں وسیع پیمانے پر اگہی اور ممبر شپ مہم کا سلسلہ شروع کیا اور پشاور یونیوسٹی میں بھی پارٹی کیلیے کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستوج میں باقاعدہ دفتر کھولا اورممبرشپ فارمز باقاعدہ پُر کرکے صوبایی دفتر پشاور میں جمع کراتے رہے اور مختلف مواقع پر پارٹی کی نمایندگی کی،خان صاحب کی وژن کو گھر گھر پہنچانے اور پاکستان تحریک انصاف کی مشن کو گراس روٹ لیول تک لوگوں میں پہنچانے میں فرنٹ لاین کا کردار ادا کرتا رہا اور ایک بنیادی کارکن کی حیثیت سے مختلف الیکشن میں پارٹی کیلیے کام کیا ہے اور پارٹی کی وژن اور مشن کو اگے لیے جانے میں ہروقت کوشان رہا ہوں۔عطاء الرحمن پیشے کے اعتبار سے سماجی شعبہ میں کام کرتاھے اورملک کے تمام صوبوں میں 20 سال سے مقامی آبادی کے ساتھ مختلف شعبوں بشمول ماحولیات، پانی ونکاسی آب،قدرتی آفات کے انتظام کاری،موسمیاتی تبدیلی اورموافقت،ماں اور پچے کی صحت،غذائیت،توانائی کےمتبادل ذرائع، جدید زراعت، غربت میں کمی میں کام کرنے کا تجربہ رکھتا ھے۔انہوں نے جیوگرافی، پولیٹیکل سائنس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا ہوا ہے۔ درخواست میں انہوں نے پارٹ چیرمین سے پرزور استدعا کی ہے کہ بحثیت ایک نظریاتی کارکن اپر چترال سے پی ٹی آیی کی طرف سے صوبایی اسمبلی نشست کے انہیں چنا جائے تاکہ پارٹی کی صحیح نمایندگی کے ساتھ علاقے کے لوگوں کی بھی بہتر خدمت انجام دے سکے۔ درخواست کی کاپی صدر پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن اورصدر اپر چترال تک پہنچا د یا گیا ہے۔

Exit mobile version