Site icon Daily Chitral

چترالی خواتین سیاست میں اپنالوہامنوایاہے۔۔۔۔۔تحریر:سیدنذیرحسین شاہ نذیر

خواتین ہمارے معاشرے اورسیاست میں کلیدی کرداراداکرتی ہیں ۔سیاست میں خواتین کی تعدادجتنی زیادہ ہوجائے وہ خواتین کےمسائل حل کرنے ،فیصلہ سازی میں خواتین کی نمائدگی کریں گی۔
آج چترال کی ایک قابل فخربیٹی کی تحریرزیرقلم ہے جواپنی سیاسی کیئرکاآغازکالج لائف سے شروع کرکے اس وقت بطورخواتین کونسلرکی حیثیت سے عوامی خدمت کررہی ہے ۔جن کاتعلق اپرچترال کے انتہائی خوبصورت گاؤں چوئنچ سے ہے
سیدہ لطیفہ شاہ 8نومبر1989کوچوئنچ میں پیداہوئی ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں سے حاصل کی مٹیرک 2006 میں گورنمنٹ ہائی سکول چوئنچ اوربی اے دربندکالچ چوئنچ سے 2010 میں پاس کرلی ۔2017 کویونیورسٹی اف چترال سے ایم اے انگلیش مکمل کرلی ۔انہوں نے اپنی عملی سیاسی زندگی کا آغاز دوران طالب علمی پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے شروع کیا۔ ان کی سیاسی زندگی خواتین کے حقوق، ہیومن رائٹس اور جمہوریت کے لیے جدوجہد سے بھرپور ہے۔
سیدہ لطیفہ شاہ 2020کو پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ملاکنڈڈویژن کے جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے اور2022 کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑکر1206 ووٹ حاصل کرکے کونسلر منتخب ہوکرخواتین کے حقوق کے لئے آوازبلندکررہی ہیں۔لطیفہ شاہ عملی طور پر سیاسی ورکر ہے جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے سیاست کے میدان میں خواتین کے حقوق سمیت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ان کی سیاسی خدمات کو عوامی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
3دسمبر2022 کوپاکستان تحریک انصاف کے منتخب خواتین کی ایک وفدامریکہ گئی تھی جس میں ممبرصوبائی اسمبلی زئنت بی بی،ایم پی اے اسیہ صالح خٹک ،کونسلرساجدہ حضرت،کونسلرنگینہ اورچترال سے کونسلرسیدہ لطیفہ شاہ بھی شامل تھے ۔انہوں نے نیوریاک،واشنگٹن ڈی سی،یونیورسٹی آف ورجینا اوردوسرے مقامات میں چترالی خواتین کی بھرپورنمائندگی کی۔

لطیفہ شاہ نے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اہلیت اور قابلیت کو اولیت دی جائے۔عمران خان ایک سچے مسلمان محب وطن پاکستانی کاکرداراداکررہے ہیں ۔عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور عمران خان کی جمہوری جدوجہد کی بھرپور حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ان کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور واحدسیاسی جمہوری جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔
لطیفہ شاہ آنے والے عام انتخابات میں اپرچترال سےخیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کےلئے کاغذات جمع کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صوبائی قیادت سے مطالبہ کیاہے اپرچترال کے تحصیل مستوج کی دورافتادگی اورپسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے میرے نام مخصوص نشستوں میں ترجیحی بنیاد پررکھاجائے ۔
اپرچترال سے عملی طور پر سیاسی ورکر خاتون کو حکومت میں شامل کر کے کام کرنے کا موقع دیا جائیں تاکہ آئندہ بھی جو خواتین سیاست کے میدان میں انا چاہتی ہے تو ان کی بھی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ چترال میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے استحکام کیلئے سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Exit mobile version