Site icon Daily Chitral

یونیورسٹی ماڈل ٹاون چترال سیکٹر چراٹ روڈ پبی پشاور بلمقابل پی ایچ اے ہاؤسنگ سکیم کی تعارفی تقریب چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔تقریب

چترال(نمائندہ )یونیورسٹی ماڈل ٹاون چترال سیکٹر چراٹ روڈ پبی پشاور بلمقابل پی ایچ اے ہاؤسنگ سکیم کی تعارفی تقریب چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔تقریب کے صدر مجلس قاری عبد الرحمن قریشی جبکہ مہمان خصوصی مولانا خلیق الزمان کاکاخیل تھے۔
تقریب میں سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن،مولانا فیض محمد،مولانا برہان الدین،قاضی سلامت اللہ،قاضی نسیم، بزنس کمیوٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سی او نواب خان،عابد یوسف زئی منیجر چترال سیکٹر مولانا خلیق الزمان اور عبدالولی خان ایڈوکیٹ اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور کے اندر چترال کے ثقافت تہذیب کو مدنظر رکھتے چترالیوں کو رہائشی منصوبہ دینے پرعملی کام شروع کیاگیاہے
انہوں نے کہا ایک سولہ اداروں کی طرف سے این او سی اپروٹ پراجیکٹ کے اندرترمیم کرکے چترالی تہذیب، ثقافت،رسم ورواج اور تاریخ کے مطابق اس میں ڈائزین کرکے علیحدہ علاقہ عمل میں لایا گیا ہے۔ دومہینے کے قلیل مدت میں ناممکن کام کو علماء کرام کے دعاؤں کے بدولت پشاور کے اندر چترال ٹو کےمنصوبے کو عملی جامہ دے دیا ہے اور اس کی باقاعدہ طورپر افتتاح بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی ہزار کنال پر محیط ایک ٹاون شپ ہے جو بحریہ ٹاون کے بعد پاکستان کی دوسری بڑی ہاوسنگ سکیم ہوگی۔انہوں نے عوام کو دعوت دیتے کہا کہ ہمارے ساتھ تب تک انوسمنٹ نہ کریں جب تک آپ سائٹ کا دورہ کرکے اپنے آنکھوں سے خود وہاں شروع کام نہ دیکھیں۔اُنہوں نے کہاکہ پانج مرلے کی قیمت مبلغ آٹھ لاکھ روپے جسکی بکنگ ایک لاکھ 56ہزار روپے ہے تین دن تک چترالیوں کے لئے خصوصی رعایت دیکر صرف ایک لاکھ روپے بکنگ کے لئے مختص کی گئی ہے اور17ہزار ماہانہ قسط ہوگی۔
چترال سیکٹر میں مسجد، سکول، پانی،بجلی، گیس،کشادہ گلیاں،مدرسے کے لئے دوکنال زمین کے ساتھ پولو گراونڈ کیلئے زمین ،چترال کلچربازارکا قیام،گول پارک اور چترال میوزم کا قیام شامل ہیں۔
۔اُنہوں نے چترال کے برہان الدین اور سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اے پی ایچ اور علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ے کہا کہ منتظمین نے ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لئے چترال کی ثقافت اور شناخت کا خیال رکھا۔
اُنہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملکی حالات انتہائی ناسازگار ہے آئے دن ڈالر کا ریٹ بڑھتا جارہا اور پاکستانی کرنسی کی قدرکم ہوتی جارہی ہے۔اس لئے زمین لے کر اپنی مال کی حفاظت کی جائے۔تاکہ وہ زمین نقصان کی بجائے آپ کو فائدہ پہنچائیں۔
۔اُنہوں نے مزید کہاکہ پشاور اورچترال آپس میں انتہائی نزدیکی ہمسائے ہیں ہماری تمام ضروریات زندگی پشاور سے وابسطہ ہے اور ہمارے بچے پشاور میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور نوکری ملازمت کے حوالے سے بھی پشاور میں رہتے ہیں۔اس لئے پشاور میں مسکن اور رہنے کی جگہ کا ہونا انتہائی ضروری ہے

Exit mobile version