Site icon Daily Chitral

پولو کے معروف کھلاڑی اور شاہی خاندان کے چشم چراغ شہزادہ محمد ریاض الدین کو ڈسٹرکٹ لویر چترال کے لئے عمران ٹائیگر کا وائس کپٹن مقرر

چترال (نامہ نگار ) پولو کے معروف کھلاڑی اور شاہی خاندان کے چشم چراغ شہزادہ محمد ریاض الدین کو ڈسٹرکٹ لویر چترال کے لئے عمران ٹائیگر کا وائس کپٹن مقرر کیا گیا۔ جمعہ کے روز منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں ڈسٹرکٹ کپٹن شاہد احمد، تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جمشید احمدنے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پارٹی کے دیگر رہنما محمد امین، امیر علی، صوبیدار (ر) سلطان محمد شیر، صلاح الدین جانی، شیر جہان ساحل، محمد حسام اور شہزاد احمد بھی موجودتھے۔ شہزادہ ریاض الدین پی ٹی آئی کے ان کارکنوں میں شمار کئے جاتے ہیں جوکہ خان صاحب کے ساتھ انتہائی والہانہ محبت کرتے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں نے ریاض الدین کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ وہ خان صاحب کی وژن کے مطابق چترال میں پارٹی کو مستحکم بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

Exit mobile version