Site icon Daily Chitral

سب انسپکٹر شیر اکبر 35 سالہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔

اپر چترال پولیس کے شریف النفس اور ایماندار پولیس آفیسر انسپکٹر شیر اکبر اپنے پولیس میں ملازمت کے 35 سال مکمل کرنے کے بعد آج سبکدوش ہوئے۔پولیس لائن اپر چترال میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد شفیع شفا کے سربراہی میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس فورس اپر کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کی۔الوداعی تقریب سے حطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر محمد شفیع شفا نے کہا کہ سب انسپکٹر شیر اکبر ایک شریف النفس اور ایماندار پولیس آفیسر تھے۔جو اپنی فرائضِ منصبی احسن طور پر انجام دینے کے بعد آج باعزت محکمہ پولیس سے پنشن ہورہے ہیں ۔اپر چترال پولیس آپ کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ اپر چترال پولیس شیر اکبر کی کمی کو محسوس کریگی۔سب انسپکٹر شیر اکبر نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر محمد شفیع شفا اور دیگر کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ پولیس کے ساتھ طویل وابستگی کواپنے لیے فخر سے تعبیر کی۔

Exit mobile version