Site icon Daily Chitral

لویر چترال میں وفاقی حکومت کی طرف سے فری رمضان آٹا پیکج کی تقسیم کا کام منظم اور مربوط اندازمیں پولوگراونڈ میں جاری

چترال (نامہ نگار)لویر چترال میں وفاقی حکومت کی طرف سے فری رمضان آٹا پیکج کی تقسیم کا کام منظم اور مربوط اندازمیں پیر کے روز پولو گراونڈ میں جاری رہا جس میں بشمول خواتین دو ہزار سے زائد افراد نے مفت آٹا حاصل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ایڈیشنل اے سی عدنا ن ملوکی اور چترال پولیس کے ایس ڈی پی او جمال شاہ نے تقسیم کی نگرانی کرتے رہے جبکہ موقع پر موجود متعدد خواتین نے تقسیم کار کی رفتار اور طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کرنے کے بعد مقامی میڈیا کو بتایاکہ عوام کے لئے مزید آسان بنانے کے لئے ویلج کونسل لیول تک تقسیم کو یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس پیکج کی تقسیم کاکام 28رمضان المبارک تک جاری رہے گا اورکوئی حقدار محروم نہیں رہے گا جس کے نام پر 8171سے مسیج آئی ہو۔ ڈی سی نے عوام پر زور دیاکہ جنہیں ابھی تک 8171سے مفت آٹا کے بارے میں اطلاع نہیں آئی ہے، وہ ان سنٹروں میں آکر تقسیم کے کام میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی بھی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ناقص آٹا کی رپورٹ فوری طور پر انہیں دی جائے تاکہ بروقت کاروائی کی جاسکے۔

Exit mobile version