Site icon Daily Chitral

ڈپٹی کمشنر اپر محمد خالد زمان،چیرمین تحصیل کونسل سردار حکیم اور سیاسی قائدین کا دورہ پاور ہاؤس ریشن۔ لوڈ شیڈنگ مین کمی لانے کے لیے مختلف پہلووں پر غور اور ممکنہ حد تک کمی لانے پر اتفاق ۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے، چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم اور معززین علاقہ جن میں چیرمین ویلیج کونسل بونی II انور ولی خان ممتاز سیاسی وَ سماجی شخصیت و تحریک حقوق عوام اپر کے قائد پرویز لال ، پاکستان مسلم لیگ ن اپر کے جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک، اے این پی کےشاہ وزیر لال، تحریک انصاف اپر چترال کے سنئیر نائب صدر سید حبیب الله شاہ،مذہبی سکالر سید سلطان نگاہ ،ریشن ویلج کونسل کے چیرمین اشفاق احمد کےہمراہ ریشن پاور ہاوس کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد حالات کا بذات خود جائزہ لیکر لوڈ شیڈنگ میں ممکنہ حد تک کمی لانے پر مشاورت کرکے عوام کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچانا تھا۔اپر چترال بونی اور علاقہ مستوج میں اس وقت بجلی کی ناقابل برداشت لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ رمضان کے مبارک مہینے خصوصاً سحری اور افظاری میں بجلی کا نہ ہونا شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔تحریک حقوقِ عوام خصوصاً پرویز لال کی کاوشوں سے علاقے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور معززین کا دوبار اجلاس بونی میں منعقد کیا جا کر تحفظات اور بے چینی سے ادارے اور انتظامیہ کو آگاہ کیے گئے تھے۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر محمد خالد زمان کی سربراہی میں ان کے دفتر میں محکمہ پیڈو کے ساتھ بھی عمائدین کا میٹنگ ہوا ۔ اس میٹنگ میں پیڈو حکام پانی کے کمی کو لوڈ شیڈنگ میں اضافے کی وجہ قرار دی ۔اطمینان کے عرض اس میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا ۔کہ ڈپٹی کمشنر کے سربراہی میں وفد از خود پاور ہاؤس کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لے گی۔ ڈپٹی کمشنر اپر وفد کے ہمراہ پاور ہاؤس ریشن پہنچنے پر ریزیڈنٹ ایجینئر سید الحق نے سٹاف کے ساتھ استقبال کیا ۔بعد میں ریزیڈنٹ ایجینئر سید الحق اور اسسٹنٹ ریزیڈنٹ ایجینئر وکیل خان نے پاور ہاؤس کے پیداوری صلاحیت اور درپیش مسائل کے بارے ڈی سی اور عوامی نمائیندوں کو تفصیلی بریفنگ دی ۔سرِ فہرست سب سے بڑا مسلہ پانی کے کمی کا بتایا گیا جو سردی کی وجہ سے پانی کی مقدار مطلوبہ ہدف کی حصولی کے لیے نا کافی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر،چیرمین تحصیل کونسل اور معززین حالات سے آگاہی کے بعد ڈیم تک بھی گئے ڈیم کا معائینہ کرنے کے بعد جاری منصوبہ میں کام کی معیار کا بھی جائزہ لیا۔(۔جو پائپ بچھا کر دوسرے نالے سے پانی ڈیم تک لانے کا منصوبہ ہے) ۔ڈپٹی کمشنر اپر محمد خالد زمان اور تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے ٹھیکدار کو معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے اور کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد میں تمام امور پر غور کرنے کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کل سے لوڈ شیڈنگ میں ممکنہ حد تک کمی لانے کی بھر پور کوشش کی جائیگی اس مقصد کے حصول کے لیے مختلف وسائل بروئے کار لانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ یاد رہے عوامی نوعیت کے مسائل پر بونی کے متحریک سماجی و سیاسی شخصیت پرویز لال ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور علاقے کے معززین کو متحرک کر کے عوامی آواز کو توانا بناتے ہیں۔جو کہ تعریف کے لایق ہے۔ اپ لوڈ شیڈنگ کے حالیہ مسلے کو بھی اجاگر کرنے کے ساتھ سیاسی عمائدین کو یکجا کرنے میں کردار ادا کی ۔

Exit mobile version