Site icon Daily Chitral

ایون ،بروزکے150سے زائدنوجوانوں نے مختلف پارپٹوں کوخیرباد کرتے ہوئے پی پی پی میں شمولیت اختیارکی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزچیئرمین ڈیڈک رکن صوبائی اسمبلی چترال سلیم خان نے ایون میں اٹانی ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کی طرف سے جاری ٹورنامنٹ کی اختیام کے موقع پربحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پرمختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔جس میں محمداصف13ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کوچھوڑکر،شاہداحمد11ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی کوچھوڑ کر،طارق احمد14ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی کوچھوڑ کر،نصیرمین اللہ 15ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی چھوڑ کر،عبدباسط 16ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی چھوڑ کر،رفع اللہ 13ساتھیو ں سمیت پی ٹی آئی چھوڑکر،نازکت علی 12ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام چھوڑ کر،نوید عالم 111ساتھیوں سمیت،جوہراحمد11ساتھیوں سمیت اے پی ایم ایل چھوڑکر،نویدالرحمن14ساتھیوں سمیت اے پی ایم ایل اورجماعت اسلامی چھوڑ کر،عظمت خان اوراحسان الدین 14ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی اوردیگرپارٹیوں کوچھوڑکرپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔اس موقع پر کندن ویلفئرسی سی بی صحن ایون کے 150ممبران بھی باہمی مشورے سے مختلف پارٹیوں کوخیربادکرتے ہوئے پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈک رکن صوبائی اسمبلی چترال سلیم خان شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھٹوکی خداداد صلاحیتیں میدان سیاست میں ان کے قدم رکھنے کے بعدجلدہی سامنے آناشروع ہوگئی تھیں وہ پاکستان کے لئے ایک آزادخارجہ پالیسی کی تشکیل کامعاملہ ہویاپھرسائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں پیشرفت اورساتھ ہی ایٹمی توانائی میں پاکستان کواپنے پاؤں پرکھڑاکردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے چترال کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دی ہے جوکسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ایون میں ایک ہائی سکینڈری سکول اورایک گرلزمڈل سکول گذشتہ پی پی پی کی حکومت میں بنائے گئے تھے عنقریب اسٹاف کی تعیناتی کی جائے گی۔اس طرح سیدآبادمیں یونیورسٹی اوراسٹیڈیم کاقیام ،بمبوریت میں ہائی سکول،بریرمیں ہائی سکول اوررمبورکے ہائی سکول میں پی پی پی کے منتخب نمائندوں کی کوششوں سے کام جاری ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایون کے ڈگری کالج کو پی سی ون میں شامل کیاگیاہے عنقریب اُن کاافتتاح کیاجائے گا۔ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کرپشن فری پاکستان کی تحریک چلارہاہے میں اس سے اپیل کرتاہوں کہ پہلے خیبرپختونخوا حکومت میں جماعت اسلامی کے وزراء کوکرپشن سے روکے۔تمام ٹیم کیپتوں نے اپنے ساتھیوں سمیت ہرمشکل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ رہنے کاعہدکیا۔

Exit mobile version