Site icon Daily Chitral

چترال میں ماں اوربچے کی صحت کاہفتہ منایاگیا،اے ڈی سی چترال مہمان خصوصی تھے۔

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرای پی آئی چترال ڈاکٹر ارشاداحمد نے 30مئی سے 4جون تک ماں اوربچے کی صحت کے سلسلے میں ہفتہ منایاگیا۔جس میں دوسال سے کم عمرکے بچوں کوویکسین کے علاوہ ماؤں کوخصوصی ہیلتھ ایجوکیشن اورحاملہ ماؤں اوردودھ پلانے والی ماؤں کوٹی ٹی ویکسین بھی دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ دوسال سے پانچ سے بچوں کوپیٹ میں پیداہونے والے کیڑوں کی گولیاں فراہم کی جائیں گئی۔اس موقع پرمہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفارنے ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹرای پی آئی چترال ڈاکٹر ارشاداحمدکی کارکردگی کوسراہاتے ہوئے کہاکہ پا کستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی تعداد21ملین ہے جن میں سے تین لاکھ 29ہزار بچے پانچ سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی موت کاشکار ہو جاتے ہیں اور بیشتر نمونیہ کی وجہ سے فوت ہو جاتے ہیں جس کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی کے لئے پورا ہفتہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کراس مہم کو کامیاب بنائیں گیتاکہ ماں اور بچے کو متعدی بیماریوں سے بچایاجاسکے۔

Exit mobile version