Site icon Daily Chitral

فوکس ہومنٹرئن اسسٹنس چترال کے ریجنل آفس میں DARTممبران کی سہ ماہی میٹنگ

چترال(شہریار بیگ سے) فوکس ہومنٹرئن اسسٹنس چترال کے ریجنل آفس میں DARTممبران کی سہ ماہی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈزاسٹر اسسمنٹ رسپانس ٹیم کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر حالیہ آنے والی مون سون بارشوں اور گلیشئرپگھلنے سے نالوں میں طغیانی اور دریاوں میں سیلابی صورت کا جائیزہ لیا گیا۔ فوکس چترال کے RPMامیر محمد خان نے محکمہ موسمیات کے ماہریں کی طرف سے جاری کردہ خدشات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے ڈارٹ ممبران کو اس دوران ہر وقت الرٹ رہنے کی تاکید کی۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے دوران متاثریں تک فوری رسائی حاصل کی جا سکے۔فوکس چترال کے ریجنل پروگرام آفیسر ولی محمد خان نے گزشتہ سال کے سیلاب اور زلزلہ سے پہنچنے والی نقصانات کے دوران ڈارٹ ممبران کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا۔فوکس چترال نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کی یہ پیشنگوئی کہ اس سال درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے IMG_20160616_113356(2)،گلیشیر کی پھٹاو اور مون سون بارشوں کا سلسلہ جون کے تیسرے ہفتے سے ستمبر تک جاری رہے گا۔بارشین زیادہ اور دورانیہ بھی زیادہ ہوگا۔جس کے نتیجے میں نقصانات کے خدشات پائے جاتے ہیں۔فوکس چترال نے حفظ ما تقدم کے طور پر احتیاطی تدابیر کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں میں خوراک کی مناسب مقدار اورادویات رکھی جائیں اورضروری دستاویزات مثلاً شناختی کارڈ،تعلیمی اسناد،پاسپورٹ،بینک چیک اور دیگر ضروری سامان ہمیشہ گھر میں محفوظ جگہ پر رکھیں تاکہ ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر دستیاب ہوں۔ہنگامی صور حال سے قبل ہی محفوظ مقامات کا تعین کریں۔کسی بھی ہنگامی حالات میں فوکس کے تربیت یافتہ ولنٹئیرز سے رہنمائی حاصل کریں۔

Exit mobile version