وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اُسامہ بن ارشد کی شہادت پر افسوس کا اظہا ر

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اُسامہ بن ارشد کی شہادت پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں ۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک و قوم کی خا طر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔د ہشت گردی کے خلاف جنگ میںپوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے لکی مروت میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت پولیس اہلکار کے شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اورشہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ علی امین گنڈا پور نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے

Check Also

امیر ضلع لوئیر چترال مولانا جمشید احمد کی قیادت میں ل پر بجلی کے بلوں میں اضافے، بے جا ٹیکسس، مہنگائی اور چترال میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر امیر ضلع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *