Site icon Daily Chitral

گورنمنٹ سکول کے طلبہ کا اعزاز

چترال (نامہ نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے حالیہ نتائج کے مطابق سرکاری سکولوں کی کٹیگری (Category) میں گورنمنٹ ہائیرسکنڈری سکول موری لشٹ کے ہونہار طالبعلم زبیر احمد ولد احمد نبی نے رول نمبر164034کے تحت 952نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کیا ہے، انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی، سکول کے پرنسپل اور ممتاز ماہرتعلیم معظم شاہ کی مشفقانہ سرپرستی و حوصلہ افزائی، اپنے اساتذہ کرام کی بہتریں رہنمائی، والدین کی دعاوٗں اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیا۔تنائج کے مطابق مذکورہ کیٹگری کے دوسری دونوں پوزیشنیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریشن کے حصے میں آئیں جس کے طالبات شہناز آحمد دختر گل آحمد خان رول نمبر114207نے 933نمبرلیکردوسری اور محسنہ بی بی دختر متولی شاہ رول نمبر114208نے 930نمبر لیکرضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہیں

Exit mobile version