Site icon Daily Chitral

مفاد پرست عناصر شندور میلے کے خلاف کام کر رہے ہیں اور دونوں اطراف کے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں

گلگت (نامہ نگار)گلگت بلتستان کی صو با ئی حکو مت اور انتظا میہ شندور میلے کو برابری میں کرا نے کے حق میں ہے با ؤ نڈری تنا زعے کو جواز بنا کر شندور میلہ کا انعقاد نہیں کرا نا جی بی اور چترال کے ساتھ ذیادتی اور پاکستان کے ساتھ دشمنی ہو گی ۔ شندور میلے کا انعقاد سے گلگت غذر اور چترال میں ترقی کی را ہیں کھلیں گی گلگت بلتستان باالخصوص غذ ر کے تر قی کا دارو مدار شندور ملیے کے ساتھ وابسطہ ہے ۔ شندور حذر کا ہے یا چترال کا ہے اس کا فیصلہ عدالت نے کر نا ہے اس دوران شندور ملے کا با ئیکاٹ احمقا نہ عمل ہو گا ۔وقت کا تقا ضہ ہے کہ پر امن طر یقے سے بربرای کے بنیاد پر شندور کے میلے کا انعقاد کیا جا ئے اور مفاد پرست ،غدار عناصر کی نشاندہی کے ساتھ ان کی سر کو بی کی جا ئے یہ عناصر شندور میلے کے خلاف کام کر رہے ہیں اور دونوں اطراف کے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار سابق ڈسٹرکٹ کو نسلر خان اکبر خان ، نمبردار اعلیٰ پھنڈر و سابق چیئر مین ڈسٹرکٹ کو نسلر چھیر گو لی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری درینہ خواہش ہے کہ گلگت بلتستان غذر اورچترال کے عوام مشترکہ طور پر ماضی کی طر ح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے شندور میلے کو شایان شان طریقے سے منا ئیں ۔ اگر اس سال کے پی کے اور چترال انتظا میہ گلگت بلتستان کے عوام کو نظر اندا ز کر ے گی اور یکطر فہ طور پر شندور کے میلے کو منا نے کی کو شش کر ے گی تو اس کے سنگین نتا ئج برآمد ہو نگے اور جو بھی نا خوش گوا ر واقع پیش آیا گا اس کی زمہ داری کے پی کے انتطا میہ چترال انتظا میہ سمیت مفاد پرست اور خود ساختہ نمائندوں پہ عا ئد ہو گی ۔ اس سال بھی چترال انتظا میہ یکطر فہ شندور میں میلے کا انعقاد کر نے کی کو شش کر ے گی تو گلگت بلتستان اور غذر کے عوام شندور میں زبردست مزا ہمت کر نے پہ مجبور ہو نگے ۔ ان تما م حالات کو رونما ء ہو نے سے بچا نے کے لیئے برا بری کے بنیاد پہ اس میلے کا انعقاد کے لیئے چترال کو متفق ہو نا چا ہیئے اور جمہوریت کے اس دور میں بھی ایف سی آر کے حامی افرا د کے خلاف اقدا مات اٹھا نے کی اشد ضرورت ہے ۔

Exit mobile version