Site icon Daily Chitral

مڈکلشٹ سے تعلق رکھنے والے 57سالہ چوکیدار نے میٹرک امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی

چترال(وقاراحمد)چترال کے دورافتادہ وادی مڈکلشٹ جہاں اپنی قدرتی حسن کی وجہ سے پورے ضلع میں مشہورہیں وہاں اس کے باسی اپنی پورامن طبیعت اورعلم دوستی میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔تعلیم سے اُن کے والہانہ محبت کی ایک مثال یہ ہے کہ اس سال منعقد ہونے والے میٹرک کے امتحان میں اس وادی سے تعلق رکھنے والاایک 57سالہ گورنمنٹ پرائمری سکول کے چوکیدار خوش گلاب نے پرائیویٹ اُمیدوار کی حیثیت سے میٹرک امتحان میں شامل ہوکر 680نمبرلے کرپہلی پوزیشن حاصل کی ۔ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے خوش گلاب نے کہاکہ اسے بچپن سے ہی تعلیم میں گہری دلچسپی ہے لیکن والد کی مخترم کی اچانک انتقال اورمالی مشکلات کی وجہ سے وہ مڈل کے بعد اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ مستقبل میں اُس کاارادہ ہے کہ پرائیویٹ اُمیدوار کی حیثیت سے ایف اے اوربی اے کاامتحان پاس کرلے۔اورریٹائرمنٹ کے بعد کسی لاء کالج سے ایل ایل بی کرکے اپنی باقی ماندہ زندگی ایک پیشہ ور وکیل کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کرکے گزارے۔

Exit mobile version